src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مہاراشٹر نامہ 24 کی خبر کا اثر کارپوریٹر تنویر ذوالفقار بدسلوکی معاملے میں ایم ایل اے مفتی محمد اسمعیل قاسمی نے ایڈیشنل ایس پی سے ملاقات کی. ‏ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 17 فروری، 2021

مہاراشٹر نامہ 24 کی خبر کا اثر کارپوریٹر تنویر ذوالفقار بدسلوکی معاملے میں ایم ایل اے مفتی محمد اسمعیل قاسمی نے ایڈیشنل ایس پی سے ملاقات کی. ‏


 مہاراشٹر نامہ 24 کی خبر کا اثر

کارپوریٹر تنویر ذوالفقار بدسلوکی معاملے میں ایم ایل اے مفتی محمد اسمعیل قاسمی نے ایڈیشنل ایس پی سے ملاقات کی.  


ایم ایل اے مفتی محمد اسمعیل قاسمی

مالیگاؤں (وفا ناہید) گذشتہ روز جونا آگرہ روڑ پر واقع المیزان ہاسپٹل میں علاج و معالجہ کو لیکر ڈاکٹر اور مریض کے رشتہ داروں میں کچھ تکرار ہوگئی ۔ اور معاملہ پولیس اسٹیشن تک جا پہونچا۔ اس معاملہ کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کیلئے جنتادل کارپوریٹر تنویر ذوالفقار عرف تنو ممبر بھی پولیس اسٹیشن پہونچے . جہاں پر مقامی ایم ایل اے مفتی محمد اسمعیل بھی اسی معاملہ میں وہاں  موجود  تھے کہ سٹی پولیس اسٹیشن کے کارگزار پی آئی دلیپ پارکر نے کسی بات پر کارپوریٹر تنویر ذوالفقار کو تھپڑ رسید کردیا  تھا ۔ اس سارے معاملے میں دلچسپ بات یہ تھی کہ رکن اسمبلی مفتی محمد اسمعیل قاسمی کی موجودگی نے پی آئی  دلیپ پاریکر نے کارپوریٹر تنویر ذوالفقار پر ہاتھ اٹھایا تھا اور ایم ایل اے صاحب خاموش تماشائی بن کر کھڑے تھے . یہ خبر کل مہاراشٹر نامہ24 نے شائع کی تھی.  جس کا اثر یہ ہوا کہ آج مفتی محمد اسمعیل قاسمی نے تنوہر ذوالفقار کے ساتھ ہوئی اس بدسلوکی کے معاملے میں ایڈیشنل ایس پی سے ملاقات کی.  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages