پولس جوانوں کے خلاف قابل اعتراض زبان کا استعمال کرنے والے بد زبان سابق ایم ایل اے انل گوٹے کے بیان کی مذمت کے ساتھ چپل مار اندولن کامیابی سے ہمکنار ۔
دھولیہ (نامہ نگار) کورونا بحران میں موت کی پرواہ نہ کرتے ہوئے عوامی خدمت انجام دینے والے پولس محکمہ کے جوانوں کے خلاف سِندھ کھیڑا کے ایک جلسے میں قابلِ اعتراض زبان کا استعمال کرنے والے بد زبان ماضی آمدار انل گوٹے کے خلاف اعتراض درج کرنے کے لئے شہر دھولیہ کے ہر دل عزیز آمدار ڈاکٹر فاروق شاہ کی قیادت میں آج مورخہ 16 فروری بروز منگل صبح 10 بجے لوک مانیہ ہاسپیٹل کے پاس بد زبان ماضی آمدار انل گوٹے کی تصویر کو جوتے اور چپلوں سے مار کر اعتراض درج کیا گیا ۔ رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ کی قیادت میں کئے گئے چپل مار اندولن میں دھولیہ مجلس اتحادالمسلمین کی جانب سے بد زبان ماضی ایم ایل اے انیل انا گوٹے کے بیان کی پر زور مذمت کرتے ہوئے نعرے بازی کی گئی جس کی آواز سے لوک مانیہ ہاسپیٹل کارنر و اطراف کا علاقہ گونج اٹھا ۔ بد زبان ماضی ایم ایل اے انیل گوٹے کی تصویر کو جوتے اور چپلوں مارتے وقت پولس محکمہ نے بیچ بچاؤ کرتے ہوئے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ سمیت دھولیہ مجلس اتحادالمسلمین کے تمام کارپوریٹرس ، عہدے داران ، کارکن اور محبان مجلس کو گرفتار کرکے آزاد نگر پولس اسٹیشن لے گئی جہاں ضروری قانونی کاروائی کے بعد گرفتار تمام مظاہرین کو رہا کیا گیا ۔
آج چپل مار مظاہرہ میں دھولیہ مجلس اتحادالمسلمین کے شہر صدر نور محمد شیخ ، ضلع مہیلا صدر دیپا میڈم ، شہر نائب صدر نثار بھیا ، شہر یوتھ صدر شہباز شاہ کے علاوہ دھولیہ مجلس اتحادالمسلمین کے تمام کارپوریٹرس ، عہدے داران ، کارکن اور محبان مجلس موجود تھے ۔



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں