ممبئی کے نائر ہسپتال میں 28 سالہ ڈاکٹرنے کی خودکشی ۔
ملک کے معاشی دارالحکومت ممبئی کے نائر اسپتال میں 26 سالہ ڈاکٹر کی خود کشی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ڈاکٹر کی لاش اس کے کمرے سے برآمد ہوئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ، ڈاکٹر بھیم سندیش ٹوپے تین دن قبل اپنے والد سے ملنے اورنگ آباد گئے تھے۔ ان کے والد کو دل کا دورہ پڑا تھا۔ ہفتے کے روز اورنگ آباد سے واپسی کے بعد ، انہوں نے اتوار کے روز دن بھر اسپتال میں کام کیا تھا۔
جب شام کے وقت ڈاکٹر ٹوپے اپنے کمرے میں واپس آئے تو اس نے کچھ نشہ آور مادہ کھایا اور پھر خود کشی کرلی۔ جب دیر تک کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ اس کے بعد دروازہ توڑ کر ان کی نعش کو باہر نکال لیا گیا۔ یہ معلومات اسپتال انتظامیہ کو ان کے روم پاٹنر و ساتھی ڈاکٹر نے دی۔ ڈاکٹر توپے ، ممبئی کے نائر میڈیکل کالج میں اینستھیتھیا ڈیپارٹمنٹ میں ایم ڈی کی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ انہوں نے یہ خود کشی کیوں کی اس کا سبب ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ہیں۔
اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی تھانہ آگری پاڑہ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ نائر اسپتال میں خودکشی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ کچھ سال قبل ممبئی کے اسی اسپتال میں ، ڈاکٹر پائل تژوی نے سینئرس کی ریگنگ کے باعث خودکشی کرلی تھی۔ اس معاملے میں تین ملزم ڈاکٹروں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں