src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مہاراشٹر کے احمد نگر ضلع میں دلخراش سڑک حادثے پانچ افراد ہلاک - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 22 فروری، 2021

مہاراشٹر کے احمد نگر ضلع میں دلخراش سڑک حادثے پانچ افراد ہلاک

مہاراشٹر کے احمد نگر ضلع میں دلخراش سڑک حادثے پانچ افراد ہلاک



  بس اور کار کا تصادم 

احمد نگر (یو این آئی)مہاراشٹر کے احمد نگر ضلع میں ایک سڑک حادثہ میں نجی ٹریول بس اور کار کےدرمیان ہوئے تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ اس حادثے کی اطلاع پولیس حکام نے آج پیر کو دی.  
نیواسا پولیس اسٹیشن کے ایک افسر کے مطابق ، یہ حادثہ صبح 2 بجے کے قریب احمد نگر اورنگ آباد ہائی وے پر پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق جب کار دیوگت پھاٹا نامی ایک مقام سے گزر رہی تھی تب مخالف سمت سے آرہی نجی سیاحتی بس نے اسے ٹکر مار دی۔ بس کی ٹکڑ اتنی شدید تھی کہ کار میں سوار پانچوں افراد شدید زخمی ہوگئے تھےمقامی گاؤں والوں کی مدد سے زخمیوں کو نیواسا کے قریب دیہی اسپتال میں داخل کیا گیا لیکن انھیں داخلے سے قبل ہی مردہ قرار دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک شدگان کا تعلق جالنہ ضلع سے ہے اور وہ سانحہ کے وقت احمد نگر جارہے تھے ۔ ان کی شناخت کی تصدیق کرنے اور حادثے کی وجہ کا پتہ لگانے کا عمل جاری ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ کار پوری طرح سے کچل گئی ہے جبکہ بس کے مسافرین کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages