کورونا متاثرین کی تعداد میں زبردست اضافہ, امراواتی ڈویژن میں لاک ڈاؤن کا اعلان
کھام گاؤں (نامہ نگار ) امراوتی ڈیویژن کے اضلاع میں کورونا متاثرین کی تعداد میں زبردست اضافہ کو دیکھتے ہوئے ڈویژن کمشنر ہییوش سنگھ نے یکم مارچ تک نئی گائیڈ لائن جاری کرکے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے
واضح رہے کہ ودربھ کے امراوتی حلقہ کے بلڈانہ ، امراوتی، اکولہ، واشم ، ایوت محل اضلاع میں دن بدن کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافے نے انتظامیہ کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا۔ بلڈانہ ضلع میں کورونا پر نظر ڈالیں تو دیکھائی دیتا ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں 100 سے زائد متاثرین پائے گئے۔ جبکہ آج تو بلڈانہ ضلع میں 301 کورونا متاثرین پائے گے۔ جبکہ امراوتی میں 300سو سے زائد متاثرین پائے جارہے تھے۔ ابتدائی طور پر امراوتی، اکولہ اضلاع میں آج اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا تھا۔ تمام سڑکیں سنسان دیکھائی دی ۔ کورونا متاثرین کی بڑھتی تعداد کو قابو میں رکھنے کے لئے آج سے علاقائی کمشنر نے نئی گائیڈ لائن جاری کرکے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے جس کی رو سے اب تمام دکانیں صبح 9 بجے سے 5 بجے تک ہی شروع رہے گی۔ ہفتہ واری بازار نہیں لگے گا۔ مذہبی مقامات پر ایک وقت میں 10 سے زائد افراد نہیں جمع ہوسکیں گے۔ تمام سیاسی، مذہبی، سماجی ، ثقافتی پروگراموں پر پابندی عائد کردی گئی۔ شادی بیاہ میں 25 سے زیادہ افراد نہیں شریک ہوسکتے ہیں۔ عوام اپنے گھر کے قریب کے علاقے سے ہی خریدی کرسکتے ہیں۔ بے وجہ دور جانے کی اجازت نہیں دی۔ چار پہیہ گاڑیوں میں ڈرائیور سمت چار افراد سفر کرسکتے ہیں۔ بسوں میں %50 افراد ہی سفر کرسکتے ہیں۔ تمام تعلمی ادارے، تفریح گاہ، سنیما گھر مکمل طور پر بند رہے گے۔ سرکاری و نیم سرکاری۔ آفیسوں میں %15 ملازمین ہی حاضر رہے گے (ضروری و اہم ادارے چھوڑ کر) اور ہفتہ کے آخری سنچر کے شام 5 بجے سے پیر کے دن صبح 8 بجے تک سب مکمل بند رہے گا۔ اس درمیان گھر سے باہر نکلنے والے افراد کو ماسک لگانا لازمی ہوگا۔ سماجی دوری قائم رکھنا ہوگا۔ سنیٹائزر کا استعمال کریں۔ ہاتھ بار بار دھوئیں۔
عوام کو چاہیے کہ انتظامیہ کی جانب سے کورونا کو قابو میں رکھنے کے لیے اپنائی گئی احتیاطی اقدامات و تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کریں۔ ہماری لاپرواہی سے حالات اگر قابو میں نہیں آئے تو لاک ڈاؤن کی معیاد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ ہماری بھی ذمہ داری ہے ۔ بلا وجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ گھروں میں رہیں محفوظ رہیں


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں