سہیل ماسٹر کی بیباک نمائندگی،کمشنر سے لیڈ لائٹ اور کچرا بالٹی کا مطالبہ
سیوک سوسائٹی اور ایم آئے سی بلڈ دونر گروپ کا ایک وفد نائب کمشنر نتن کاپڑنیس سے ملا ۔جس میں انھوں نے مطالبہ کیا کہ نیاپور گلی نمبر 1 سے گلی نمبر 15 تک کسی بھی گلی کے کارنر پر کچرا کنڈی نہیں ہے اور گھنٹہ گاڑی آنے تک اہلیان محلہ کو کچرا اپنے گھروں میں محفوظ رکھنے کے لئے کوئی انتظام نہیں ہے ۔ نیاپورہ گلی نمبر 1 تا گلی نمبر 15 تک کم و بیش 1600 مکانات ہیں ۔ اس لئے کارپوریشن ہر گھر کے حساب سے 1600 کچرا بالٹی دے اس کے علاوہ گلی نمبر 1 سے گلی نمبر 15 تک ہر گلی میں کم و بیش دس الیکٹرک پول ہیں جس میں زیادہ تر لائٹ خستہ ہال ہونے کی وجہ سے بند ہیں اور جو لائٹ چالو ہیں LED نہ ہونے کی وجہ سے اس کی روشنی چمنی کی مانند ہے ۔ جبکہ اس علاقے میں نورانی مسجد، مینارہ مسجد، رحمانی مسجد، مدنی مسجد، احمد مصطفے مسجد، سلیمانی مسجد، اہلحدیث مسجد ، مالیگاوں گرلس ہائی اسکول، دفتر جمیعتہ علما، بڑا قبرستان جیسے اہم مقامات کی اہم شاہراہ ہیں جہاں سے روزانہ ہزاروں راہ گیروں کا گزر ہوتا ہے ۔ اس لئے صدر سیوک سوسائٹی سہیل ماسٹر نے کارپوریشن نائب کمشنر نتن کاپڑنیس سے دو ٹوک مطالبہ کیا کہ نیاپورہ گلی نمبر 1 سے گلی نمبر 15 تک 150 LED اور 1600 کچرا بالٹی دی جائے ۔ سہیل ماسٹر کے اس مطالبے پر نائب کمشنر نتن کاپڑنیس نے تیقن دیا کہ آئندہ بجٹ میں آپ کے مطالبے کو منظور کرتے ہوئے 150 LED اور 1600 کچرا بالٹی نیاپورہ علاقے کے لئے دی جائے گی ۔ اس تیقن پر اعجاز ایم آئے سی نے نتن کاپڑنیس صاحب کا شکریہ ادا کیا ۔ اس وفد میں صدر سیوک سوسائٹی سہیل ماسٹر ، انصاری رضوان احمد ، صدر ایم آئے سی بلڈ ڈونر گروپ اعجاز احمد، مسعود ایم آئے سی ، انیس عبدالمجید شامل تھے ۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں