قلعہ جھونپڑپٹی معاملہ
رکن اسمبلی قائد و سالار مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے سے ریسٹ ہاؤس میں ملاقات
قلعے کی دیواروں پر آباد مکانوں کو غیر قانونی بتا کر توڑنے کی کوشش عرصہ دراز سے چل رہی ہے آج ناسک ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے مذکورہ جھونپڑ پٹی کا دورہ کیا جس سے ساکنین میں تشویش پھیل گئی تب رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے ضلع کلکٹر سے ریسٹ ہاؤس میں فوری طور پر ملاقات کی اور بتایا کہ مذکورہ جھونپڑ پٹی ساٹھ سال سے آباد ہے لہذا اس کو توڑنے کی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی جس پر ضلع کلکٹر نے کہا کہ یہ معاملہ لوک آیوکت میں ہے اور ہم صرف سروے کیلئے آئے ہیں جھونپڑ پٹی کو توڑنے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ پھر دوبارہ مفتی صاحب نے جھونپڑ پٹی کو توڑنے کی کوشش سے باز رہنے کا انتباہ دیا۔
اس ملاقات میں مفتی صاحب کے ساتھ علاقے کے کارپوریٹر ساجد انصاری اور جھونپڑ پٹی کے ساکنین موجود رہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں