src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> فرزانہ کلینک اینڈ میٹرنٹی ہاسپٹل کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ برائے خواتین و اطفال ‏ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 25 فروری، 2021

فرزانہ کلینک اینڈ میٹرنٹی ہاسپٹل کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ برائے خواتین و اطفال ‏

فرزانہ کلینک اینڈ میٹرنٹی ہاسپٹل کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ برائے خواتین و اطفال 


مالیگاؤں : بروز سنیچر 27 فروری 2021 کو صبح دس سے دوپہر ایک بجے تک بچوں اور عورتوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد بمقام "فرزانہ کلینک اینڈ میٹرنیٹی ہاسپٹل" حسین آباد, شیعہ قبرستان کے سامنے کیا گیا ہے. اس کیمپ میں کسی بھی طرح کی کوئی بھی رجسٹریشن اور دیگر چیک اپ فیس نہیں لی جائے گی. 

اس میڈیکل کیمپ میں خواتین و اطفال کے مختلف امراض کے ماہر وتجربہ کار ڈاکٹر سیما عطرت خصوصی طبی خدمات انجام دے گی. موصوفہ کئی برس تک پونے شہر کے مشہور و معروف ہسپتالوں میں طبی خدمات کو بخوبی نبھایا ہے. نیز کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے دوران مالیگاؤں میں بطور کورونا میڈیکل آفیسر بے لوث طبی خدمات انجام دے  رہی ہیں. 

فرزانہ کلینک اینڈ میٹر نیٹی ہاسپٹل کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کے زمہ داران میں ڈاکٹر زاہد حسن,  جناب لیاقت علی,  جناب نذر عباس,  جناب علی اصغر,  جناب علی اکبر اور دیگر جملہ اسٹاف نے عوام الناس سے اس کیمپ سے استفادہ کی گزارش کی ہے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages