src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> نٸی ملکیت کے نام پر چور دروازے سے پورے شہر کی گھر پٹی بڑھانے کی سازشاگر تمہارے اندر مردانگی ہو تو گھر پٹی کی تجویز جنرل بورڈ میں لاؤ : آن لاٸن مہاسبھا میں ڈاکٹر خالد پرویز کا صدائے احتجاج ‏ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 18 فروری، 2021

نٸی ملکیت کے نام پر چور دروازے سے پورے شہر کی گھر پٹی بڑھانے کی سازشاگر تمہارے اندر مردانگی ہو تو گھر پٹی کی تجویز جنرل بورڈ میں لاؤ : آن لاٸن مہاسبھا میں ڈاکٹر خالد پرویز کا صدائے احتجاج ‏

نٸی ملکیت کے نام پر چور 
دروازے سے پورے شہر کی گھر پٹی بڑھانے کی سازش

اگر تمہارے اندر مردانگی ہو تو گھر پٹی کی تجویز جنرل بورڈ میں لاؤ : آن لاٸن مہاسبھا میں ڈاکٹر خالد پرویز کا صدائے احتجاج 

 
 
ڈاکٹر خالد پرویز


مالیگاٶں (پریس ریلیز)  آج مالیگاٶں میونسپل کارپوریشن کی آن لاٸن مہاسبھا میں ڈاکٹر خالد پرویز نے اضافی گھر پٹی سروے کو لے کر زبردست احتجاج کیا ۔ اور کہا کہ نٸی ملکیت کے سروے کے نام پر پورے شہر کی گھر پٹی بڑھاکر غریب عوام کا خون چوسنے کا کام کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے برسر اقتدار کانگریس کو چیلنج کرتے ہوٸے کہا کہ اگر تمہارے اندر مردانگی ہے تو گھر پٹی بڑھانے کی تجویز جنرل بورڈ میں لاکر بتاۓ ۔ نٸی ملکیت کے سروے کی آڑ میں پورے شہر کی ہر چاردیواری کا سروے کیا جارہا ہے ۔ اور پورے شہر کی نٸی پرانی ملکیت کی گھر پٹی بڑھاکر عوام کا خون چوسنے اور اپنا گھر بھرنے کی مذموم سازش کی جارہی ہے ۔ جو کہ شہر کے ساتھ دھوکہ ہے اور شہریان کے ساتھ کھلی دشمنی ہے ۔



واضح رہے کہ ڈاکٹر خالد پرویز و حافظ عبداللہ ان دنوں مفتی محمد اسمعیل قاسمی کی ایماء پر پورے شہر میں جگہ جگہ کارنر میٹنگ لے کر عوام کو بیدار کررہے ہیں ۔ اور آج انہوں نے کارپوریشن آن لاٸن مہاسبھا میں بھی اس مدعے پر آواز بلند کرکے یہ بتا دیا کہ ہم صرف میدانوں میں نہیں بلکہ ایوانوں میں بھی عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتے ہیں ۔ اور اپنا حق حاصل کرنے کے لیۓ اقتدار کی طاقت کے آگے کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کرتے ۔
شہر مالیگاٶں کی عوام پھر سے اس بات کو نوٹ کرلے کہ کانگریس پارٹی پورے شہر کے ہر گھر ، کارخانے ، ساٸزنگ ، دکان مکان غرض ہر قسم کی چاردیواری کی گھر پٹی بڑھانے کے درپے ہے ۔ اور نٸی ملکیت کے نام پر پورے شہر کا سروے کیا جارہا ہے ۔ لہذا ایسے افراد کو مجلس کے ذمہ داران کی اگلی ھدایات تک کسی قسم کا تعاون نہ کریں ۔ ورنہ آنے والے دنوں آپ کی گھر پٹی دس گنا بڑھ جانے کا قوی اندیشہ ہے ۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages