src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں : پی آئی پاریکر کی زیادتی کے خلاف رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب کی شہر اے ایس پی سے ملاقات - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 17 فروری، 2021

مالیگاؤں : پی آئی پاریکر کی زیادتی کے خلاف رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب کی شہر اے ایس پی سے ملاقات

مالیگاؤں : پی آئی پاریکر کی زیادتی کے خلاف رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب کی شہر اے ایس پی سے ملاقات


مالیگاؤں (پریس ریلیز) گذشتہ روز مہا گٹھ بندھن آگھاڑی کے کارپوریٹر تنویر ذوالفقار ایک معاملے میں افہام و تفہیم کی غرض سٹی پولیس اسٹیشن پہنچے جہاں پر سٹی پولیس اسٹیشن کے کار گزار پی آئے پاریکر نے بدتمیزی کرتے ہوئے کارپوریٹر تنویر ذوالفقار پر ہاتھ اُٹھایا جسکی مذمت کی جاتی جبکہ قانون کی پاسداری سب پر لازم ہے پھر وہ عام شہری ہو یا کوئی قانون کا رکھوالا لیکن سٹی پولیس کے کار گزار پولیس اسٹیشن کے پی آئی نے وردی کے رعب میں ایک عوامی نمائندے کے ساتھ زیادتی کی جس کے خلاف مالیگاؤں شہر کے رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب نے وفد کی شکل میں اے ایس پی و ڈی وائے ایس پی شہر مالیگاؤں سے ملاقات کرتے ہوئے کارپوریٹر تنویر ذوالفقار کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف شکایت کرتے ہوئے سٹی پولیس اسٹیشن کے کار گزار پی آئی پاریکر کے فوری شہری حدود سے تبادلے کی مانگ کی جس پر شہر اے ایس پی نے پوری تفصیل کو سن کر خاطی سٹی کے کار گزار پی پی آئے پاریکر کے خلاف سخت کارروائی کاروائی کی یقین دہانی کرائی ہے رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب نے شہر اے ایس پی کو کہا کہ شہر کے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کے لیے تبادلہ ضروری ہے اگر انتظامیہ اس ضمن میں خاطر خواہ کاروائی نہیں کرتی تب شہر اے ایس پی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس پر شہر اے ایس پی نے رکن اسمبلی کو دھرنا و احتجاج نہ کرنے و کاروائی کرنے کا یقین دلایا
آج وفد میں رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب کے علاوہ ڈاکٹر خالد پرویز، الحاج اطہر حسین اشرفی، کارپوریٹر آمین انصاری ، کارپوریٹر امانت اللہ ، حافظ عبداللہ ،  کارپوریٹر ساجد عبدالرشید ، سہراب اعظمی، راجو گائیڈ ، کارپوریٹر ایاز ہلچل ، کارپوریٹر الطاف ڈرم والا، معاون کارپوریٹر مزمل بفاتی، شفیق انٹی کرپشن ، سمیع اللہ انصاری، عبدالخالق سوپر نشاط ، اظہر مکی و دیگر ذمہ داران موجود تھے

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages