مالیگاؤں میں پرائیوٹ بجلی کمپنی کی دھاندلی شباب پر,
کارپوریٹر مستقیم ڈگنیٹی کی بروقت نمائندگی سے بجلی صارفین کو راحت
مالیگاؤں : یہاں کے مولانا حنیف ملی نگر ( دت نگر )، رحمان پورہ، زیتون پورہ کے بجلی صارفین نے پرائیوٹ بجلی کمپنی پر دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے. صارفین نے بتایا کہ بجلی کمپنی کے ملازمین نے اچانک میٹر تبدیل کرنے اور فاسٹ نیا میٹر لگانے کی کاروائی شروع کردی ۔ جوں ہی یہ بات اہل محلہ نے رکن بلدیہ مستقیم ڈگنیٹی کے گوش گزار کی انھوں نے قبل از وقت نمائندگی کرتے ہوئے اہلیان محلہ کے ہمراہ پاور ہاوس ملازمین کو وہاں سے جانے پر مجبور کردیا اور فورا رات میں ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی جس میں مشاورت سے یہ بات طئے ہوئی ہے کہ جو بجلی صارفین کے میٹر انتہائی خستہ ہال ہوچکے ہیں صرف ان کی ہی میٹر کو تبدیل کیا جائے گا ۔ اور جو الیکٹرک لائن انتہائی خراب ہوچکی ہے اس کے تار تبدیل کئے جائیں گے ۔ اہلیان محلہ کے اتفاق رائے سے پاس تجویز کو مستقیم ڈگنیٹی نے پاور ہاوس کے ٹیکنیکل انچارج ساحل سر سے ڑاونڈ ٹیبل میٹنگ کرتے ہوئے آگاہ کردیا جسے آفیسران نے قبول کرتے ہوئے اپنے ماتحت ملازمین کو یہ ہدایت دی کہ جو میٹر قابل تبدیل ہیں صرف انھیں کو بدلا جائے اور خستہ حال کیبل وائر تبدیل کیا جائے ۔ میٹنگ کے فورا بعد ٹیکنیکل انچارج مسٹر ساحل نے 25 سال پرانے کیبل وائر تبدیل کرنے کا آغاز کردیا ۔ مستقیم ڈگنیٹی کی اس بروقت کامیا ب نمائندگی سے بجلی صارفین نے اطمینان کا اظہار کیا اور مستقیم ڈگنیٹی کا شکریہ ادا کیا ۔اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں شفیق بھائی ٹکیہ والے، عبداللہ چاچا، تنویر حاجی، اقبال بھائی فریج والے، عقیل دادا، ظہیر قیصر، پپو رائل، ظہور زمزم، شکیل بھائی، عابد بھائی، رمضان دادا، سلمان ببلو ویرا، عرفان سید، شعیب، مطیع اللہ ، جمشید بھائی، شارخ امام، جاوید کرانہ، زبیر انصاری، اجو سیٹھ، عمیر توحید، حاجی صابر ، عرفان کرسٹل , مسیح اللہ بیسٹ گروپ، ادارہ القاسم، عربیہ پنچ کمیٹی،
الفا گروپ ، زمزم 11 اور محلے کی سرکردہ
شخصیات نے معاونت کی ۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں