برسراقتدار کے دباؤ سے پریشان گرووار وارڈ کی خواتین اپوزیشن لیڈر شان ہند کے پاس مدد کیلئے پہنچیں
![]() |
مالیگاؤں (پریس ریلیز) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن اقتدار پر قابض کانگریس پارٹی شہریان کو ہراساں کرنے کی کوئی کثر باقی نہیں رکھتی، ڈھائی سال میئر شپ پر رہتے ہوئے سابق میئر شیخ رشید کو کبھی گوارہ نہیں ہوا کہ مالیگاؤں سے مالدہ کالونی میں رہائش پذیر عوام کے کیا حالات ہے اُن کے بیچ جا کر دیکھا نہیں گیا، عوام کی پریشانیوں کو دور کرنے کا کوئی لائحہ عمل تو تیار نہیں کیا گیا اُس پر کہر یہ کہ سابق میئر شیخ رشید مالیگاؤں میں سڑک سے لگ کر رہائشی شہریوں کو اُجاڑنے کیلئے کارپوریشن کمشنر پر دباؤ ڈالنے کا کام دھرنے آندولن کے ذریعے اچھے سے کر رہے ہے. اسی کے ساتھ اقتدار کے نشے میں چور کانگریس نے گرووار وارڈ کی کئی بڑی اور پُرانی بستیوں کو اُجاڑ کر مالدہ کالونی میں منتقلی کی لسٹ بنا چکی ہے، لسٹ پربھاگ نمبر 4 میں موجود ہے. جنتادل سیکولر ساتھی نہال احمد صاحب اور ساتھی بلند اقبال صاحب کی قیادت میں تحریک چلائی اور شہر کی بستیوں کو اُجڑنے سے بچائی.
اپوزیشن لیڈر کی تقریری کے بعد شان ہند نہال احمد صاحبہ مالدہ کالونی میں رہائشیوں کے بیچ پہنچی وہاں کے مسائل دیکھے اور کارپوریشن آفیسران کا مالدہ کالونی میں دورہ کرا کے بنیادی مسائل دور کرنے کی کوشش کی. جس سے متاثر ہو کر کارپوریشن برسراقتدار سے پریشان گرووار وارڈ مکند واڑی باغیچے سے لگ کر آباد بستی کی خواتین آج بڑی تعداد میں اپوزیشن لیڈر شان ہند نہال احمد صاحبہ کی آفس پہنچیں. اور اپنے مسائل سے جنتادل سیکولر کار گذار صدر شان ہند صاحبہ کو متعارف کرائے. ساتھی نہال احمد صاحب کے نظریے پر کام کرنے والی اُن کی دختر نے تمام حالات کو سمجھتے ہوئے پریشان حال خواتین کو اپنے ہمراہ لے کر کارپوریشن کمشنر سے ملاقات کی اس موقع پر جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری ساتھی مستقیم ڈگنیٹی بھی موجود رہے. میونسپل کمشنر سے جنتادل لیڈران نے کہا کہ مالدہ کالونی میں آج بھی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے، اسکول، ہاسپٹل، سبزی مارکیٹ وغیرہ کی سہولت نہیں. کالونی میں رہائشیوں کی سہولت کیلئے مالیگاؤں میں آمد و رفعت کیلئے جنتادل نے پہلے ہی سٹی بس کا مطالبہ کیا ہے جو کہ اب تک سٹی بس مہیا نہیں کی گئی. ایسے حالات میں مالیگاؤں میں آباد نئے لوگوں کو کالونی میں منتقل کرنا مناسب نہیں ابھی اسکولوں میں امتحانات شروع ہونے والے ہیں، کالونی میں منتقلی کا اثر بچوں کے اسکول و امتحان پر ہوگا جس سے بچوں کا مستقبل خراب ہوسکتا ہے اس لئے کارپوریشن پہلے مالدہ کالونی میں بنیادی سہولیات مہیا کرے اُس کے بعد مکینوں کو کالونی میں منتقل کیا جائے. مالیگاؤں میونسپل کمشنر نے کہا کہ ہم مالدہ کالونی سے مالیگاؤں میں آمدورفت کیلئے سٹی بس کی سہولت بہت جلد مہیا کرے گے. اسی کے ساتھ آپ لوگوں کی باتیں سمجھنے کے بعد میں کوشش کرونگا کہ کم از کم امتحانات کے ختم ہونے تک مالیگاؤں میں آباد مکینوں کو منتقل نہیں کیا جائے گا اس بیچ ہم یہ بھی کوشش کریں گے کے مالدہ کالونی میں تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی کر دی جائے. اس موقع پر مکندواڑی باغیچے سے متصل خواتین کے ہمراہ مرد و بچے بھی موجود تھے ساتھ ہی جنتادل سیکولر کارپوریٹرس منصور شبیر، کارپوریٹر عبدالباقی راشن والا، عارف حسین پاپا، ہارون ماسٹر، محمد وائرمین وغیرہ موجود تھے.



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں