src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> پیر تک بیوہ، بزرگوں کا وظیفہ نہیں دیا گیا تو جنتادل سیکولر تحصیلدار آفس کا گھیراؤ کرے گی تین عنوان پر مشتمل خط ریاستی وزیر دھنّجئے منڈے، ضلع کلکٹر و مقامی تحصیلدار کے سپرد - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 12 فروری، 2021

پیر تک بیوہ، بزرگوں کا وظیفہ نہیں دیا گیا تو جنتادل سیکولر تحصیلدار آفس کا گھیراؤ کرے گی تین عنوان پر مشتمل خط ریاستی وزیر دھنّجئے منڈے، ضلع کلکٹر و مقامی تحصیلدار کے سپرد

پیر تک بیوہ، بزرگوں کا وظیفہ نہیں دیا گیا تو جنتادل سیکولر تحصیلدار آفس کا گھیراؤ کرے گی

تین عنوان پر مشتمل خط ریاستی وزیر دھنّجئے منڈے، ضلع کلکٹر و مقامی تحصیلدار کے سپرد


مالیگاؤں (پریس ریلیز)  11 فروری 2021 بروز جمعرات : ساتھی نہال احمد صاحب مالیگاؤں جنتا نیوروتی ویتن سنگھٹنا کی معرفت بزرگوں، بیواؤں کو وظیفہ دلوانے میں ہمیشہ سرگرم رہے جس سے 65 سال سے زائد عمر کی عوام نیز بیوہ خواتین کو کافی راحت ملتی تھی. موجودہ دور میں جنتادل سیکولر کار گذار صدر شان ہند نہال احمد صاحبہ بزرگوں و بیوہ خواتین کو وظیفہ دلوانے میں سرگرم ہے اسی مناسبت سے آج اپوزیشن لیڈر شان ہند نہال احمد کی دستخط سے 3 عنوان پر مشتمل ایک لیٹر جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری ساتھی مستقیم ڈگنیٹی نے مقامی تحصیلدار کے سپرد کیا. لیٹر کی کاپی بذریعہ ای میل ریاستی وزیر دھنّجئے منڈے اور ضلع کلکٹر کو روانہ کیا.
               اپوزیشن لیڈر شان ہند نے مطالبہ کیا کہ مالیگاؤں شہر میں ماہ اکتوبر 2020 سے شرامنڈ بار یوجنا کے کام کو انجام دینے والی کمیٹی جس میں تحصیلدار، اکاؤنٹنٹ و ملازم (سپاہی) کی کھالی جگہ کو فوراً پُر کیا جائے. اس کمیٹی کی تقریری نہ ہونے کے سبب بزرگ و بیواؤں کے کام کاج میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جنتادل کے مطالبے کے مطابق کمیٹی کی تقریری جلد ہو تاکہ بزرگوں و بیواؤں کو راحت ملے.
               جنتادل سیکولر کار گذار صدر و اپوزیشن لیڈر شان ہند نے اپنے مطالباتی خط میں دوسرا مطالبہ یہ کیا کہ گذشتہ کئی مہینوں سے رُکے ہوئے 65 سالہ، بیوہ، معذور افراد کے 1500 عریضوں کی جانچ کا مرحلہ پورا کرتے ہوئے جلدازجلد منظوری دی جائے. عریضوں کی منظوری کے لئے غریب عوام 65 سال سے زائد عمر کے مرد و خواتین، بیوہ خواتین اور معذور افراد تحصیلدار آفس کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں. اگر ان 1500 عریضوں میں سے کسی عریضے میں کاغذات کی کمی ہو تو فوراً عریضہ دار سے رابطہ کرتے ہوئے کاغذات کو مکمل کرکے 1500 عریضوں کی منظوری دی جائے.
               جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری ساتھی مستقیم ڈگنیٹی نے مقامی تحصیلدار آفیسر کو شان ہند کے تیسرا اور اہم مطالبہ بتایا کہ ماہ ستمبر سے ابھی تک 65 سالہ وظیفہ، بیواؤں کا وظیفہ اور معذوروں کا وظیفہ اِن ضرورت مندوں کو نہیں ملا ہے. اس مطالبے پر ساتھی مستقیم ڈگنیٹی نے انتباہ دیا کہ 15 فروری بروز پیر دوپہر 12 بجے تک، ستمبر سے رُکا ہوا وظیفہ اگر اِن ضرورت مندوں کے بینک کھاتے میں نہیں ڈالا گیا تو جنتادل سیکولر تحصیلدار آفس کا گھیراؤ کرے گی.

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages