بلڈانہ ضلع میں کورونا کا قہر جاری، آج 368 کا اضافہ
چھوٹے سے قصبے میں 155 کورونا متاثرین, ضلع انتظامیہ کی پریشانی میں اضافہ
کھام گاؤں ( نامہ نگار ) بلڈانہ ضلع میں کورونا کا قہر بڑھتے ہی جارہا ہے آج بھی ضلع میں 368 کورونا متاثرین کا اضافہ ہوا ہے گزشتہ تین چار دنوں سے 300 سے زائد نئے کورونا متاثرین کا اضافہ ہوتے دیکھائی دیا ہے۔ جس سے ضلع انتظامیہ حرکت میں آگئی اور ضلع کے پانچ شہروں میں سخت لاک ڈاؤن نافذ کردیا تھا۔ لیکن آج ضلع انتظامیہ کو ایک نئی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ جب جلگاؤں جامود تعلقہ کے ایک چھوٹے سے قصبے جھاڑے گاؤں میں 155 سے زاید کورونا متاثرین پائے گئے۔
ملی جانکاری کے مطابق بلڈانہ ضلع کے جلگاؤں جامود تعلقہ کے ایک چھوٹے سے گاؤں ، جھاڑے گاؤں میں 155 کورونا متاثرین پائے گئے۔ بتایا جارہا ہے کہ گزشتہ چند دنوں قبل اس گاؤں میں ایک مذہبی پروگرام منعقد ہوا تھا جس میں گاؤں کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی۔ کثیر مجمع ہونے کی بنا پر لوگ کورونا سے متاثر ہوئے۔ فی الحال پورے گاؤں کی ناکہ بندی کردی گئی۔ ضلع کے اعلی حکام حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ گھروں سے باہر نکلے تو ماسک کا استعمال لازمی طور پر کریں سماجی دوری قائم رکھیں۔ بلا وجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ گھروں میں رہیں محفوظ رہیں۔





کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں