src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بجٹ2021-22 پر ایک طائرانہ نظر . - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 1 فروری، 2021

بجٹ2021-22 پر ایک طائرانہ نظر .


بجٹ2021-22 پر  ایک طائرانہ نظر .

نرملا سیتا رمن 

نئی دہلی (یو این آئی)   وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پیر کو پارلیمنٹ میں مالی سال 2021-22 کا عام بجٹ پیش کردیا ہے ، جس کی اہم خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:
… بجٹ میں صحت اور فلاح و بہبود کے لئے 2،23،846 کروڑ روپے کے اخراجات کے التزامات۔
… کووڈ ۔19 ویکسین کے لئے 35،000 کروڑ روپے
… نیوموکوکل ویکسین پورے ملک میں دی جائے گی ، تاکہ ہر سال 50،000 بچوں کی اموات کو روکا جاسکے۔
… وزیر اعظم کی خود انحصاری ہیلتھ انڈیا اسکیم کے لئے چھ برسوں میں 64،180 کروڑ خرچ کئے جائیں گے۔
… پبلک ہیلتھ کے نئے یونٹ قائم کیے جائیں گے اور صحت عامہ کے موجودہ 33 یونٹوں کو مضبوط کیا جائے گا۔
… پانچ برسوں میں جل جیون مشن (شہری) کے لئے 2،87،000 کروڑ روپے الاٹ۔

… 2.86 کروڑ کنبوں کو نل کنکشن ۔
… 500 امرت شہروں میں مائع کچرے کا انتظام۔
… پانچ سال کی مدت میں شہری سوچھ بھارت مشن 2.0 کے لئے 1،41،678 کروڑ روپے الاٹ۔
… فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لئے 10 لاکھ سے زیادہ آبادی والے 42 شہری مراکز کے لئے 2،217 کروڑ روپے۔
… پرانی اور نا مناسب گاڑیوں کو ہٹانے کے لئے ایک رضاکارانہ وہیکلز ا سکریپ پالیسی۔
… ذاتی گاڑیوں کے لئے 20 سال اور تجارتی گاڑیوں کے لئے 15 سال فٹنیس لینے کی ضرورت ۔
… 13 علاقوں میں پی ایل آئی اسکیم کے لئے اگلے پانچ برسوں میں 1.97 لاکھ کروڑ روپے کا الاٹمنٹ ۔
… تین سال کے عرصے میں سات ٹیکسٹائل پارکس قائم کئے جائیں گے۔
… دوسرے اور تیسرے درجے کے شہروں میں بھی گیل ، آئی او سی ایل اور ایچ پی سی ایل کی تیل اور گیس پائپ لائنز۔
… سال 2021-22 کے لئے 5.54 لاکھ کروڑ روپے کیپٹل ایکسپنڈیچر میں فراہم کئے گئے ہیں۔

… وزارت روڈ اینڈ ہائی ویز کو 1،81،101 لاکھ کروڑ روپے کا سب سے زیادہ الاٹمنٹ۔
… نیشنل ہائی وے کے 11،000 کلومیٹر طویل کوریڈور مارچ 2022 تک مکمل ہوجائیں گے۔
… ملکیت منصوبے کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں تک بڑھایا جائے گا۔
… مالی سال 2022 میں زرعی قرضوں کا ہدف 16.5 لاکھ کروڑ روپے کردیا گیا ہے۔
… مویشی پروری سے متعلق ڈیری اور ماہی گیری توجہ کا مرکز ہو ں گے۔
… رورل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ کو 30 ہزار کروڑ سے بڑھا کر 40 ہزار کروڑ کرنے کا فیصلہ۔
… مائیکرو آبپاشی فنڈ دوگنی ہوکر 10 ہزار کروڑ۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages