src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> پولیو ویکسینیشن مہم کے دوران غفلت برتنے سے ، پولیو کی خوراک کے بجائے سینیٹائزر پینے کے بعد 12 بچے اسپتال میں داخل. ‏ - مہاراشٹر نامہ

 


Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 1 فروری، 2021

پولیو ویکسینیشن مہم کے دوران غفلت برتنے سے ، پولیو کی خوراک کے بجائے سینیٹائزر پینے کے بعد 12 بچے اسپتال میں داخل. ‏

پولیو ویکسینیشن مہم  کےدوران غفلت برتنے کا بھیانک شاخسانہ ، پولیو کی خوراک کے بجائے سینیٹائزر پینے کے بعد 12 بچے اسپتال میں داخل.  


علامتی تصویر

 بھنڈارہ ضلع کے ایک سرکاری اسپتال میں لگنے والی آگ میں ، 10 نوزائیدہ بچوں کی ہلاکت کا معاملہ ابھی تک ٹھنڈا نہیں ہوا ہے کہ ایوت محل میں پولیو ویکسینیشن مہم کے دوران 12 بچوں کے سینٹائزر پینے کا غفلت بھرا معاملہ روشنی میں آیا ہے ۔ اس حادثے کی وجہ سے اس وقت بارہ بچے اسپتال میں داخل ہیں ، جہاں ان کا علاج جاری ہیں ۔ ان تمام بچوں کی عمر پانچ سال سے کم ہے۔  غفلت کا یہ واقعہ ضلع ایوت محل کے گھاٹن جی ہیلتھ پرائمری ہیلتھ سینٹر کا ہے ۔  یہاں کاپیسی کوپری کے علاقے میں بچوں کو پولیو کی خوراک دی جارہی تھی۔  اس دوران ، بچوں کو پولیو کے قطرے کے بجائے سینیٹائزر پلا دیا گیا۔  اس کی وجہ سے ، بارہ بچوں  کی  طبعیت  بگڑ گئی اور انہیں فوری طور پر اسپتال میں منتقل کیا گیا۔  ابتداء میں ، بچوں کو الٹی کی شکایت ہوئی۔  فی الحال ، اس واقعے کی جانچ کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔


 ضلع بھنڈارہ میں جنوری کے مہینے میں ، اسپتال انتظامیہ کی لاپرواہی کے سبب 10 نوزائیدہ بچے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے ۔  آدھی رات کے وقت اسپتال میں اچانک آگ لگنے کے باعث آئی سی یو میں داخل 10 نوزائیدہ بچے دن گھٹنے  کے باعث صبح کے وقت مردہ پائے گئے۔  کیس کی تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ یہ حادثہ اسپتال انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے روشنی میں آیا ہے۔  جس کے بعد متعدد آفیسران کو معطل اور تبادلہ بھی کردیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages