اندوہناک سڑک حادثے میں زخمی
کل ھند مجلس اتحادالمسلمین دھولیہ کے ضلعی صدر شمش الہدی کا دوران علاج انتقال
مالیگاٶں : کل بروز پیر شام پونے چار بجے چالیس گاٶں گاٹہ باری چڑھتے ہوئے امبیکا ہوٹل کے پاس ایک دردناک حادثہ میں جواں سال جنید کی جگہ پر موت ہوگٸی تھی جبکہ ساتھ میں موجود کل ھند مجلس اتحادالمسلمین دھولیہ ضلعی صدر شمش الہدی شاہ شدید زخمی ہوئے تھے اور ان کی ایک ٹانگ کاٹنا پڑی تھی ۔ انھیں پہلے پریاس ہاسپٹل مالیگاٶں میں بغرض علاج داخل کیا گیا لیکن افاقہ نہ ہونے پر انھیں ناسک روانہ کیا گیا جہاں کل رات ان کی دوران علاج موت ہو گئی ۔ اس موقع دھولیہ کے ایم ایل اے فاروق شاہ کے فرزند و دیگر ذمہ داران مالیگاٶں پہنچے نیز قانونی نقاط کی تکمیل میں معاونت کی ۔
ان تمام معاملات میں شوشل ورکر شفیق اینٹی کرپشن ، کارپوریٹر فاروق فیض اللہ اور سابق کارپوریٹر شفیق قریشی و دیگر احباب معاونت کررہے ہیں ۔ اس موقع پر کل ھند مجلس اتحادالمسلمین کے ایم ایل اے مفتی محمد اسمعیل ، بزرگ لیڈر الحاج یونس عیسی ، شمالی مہاراشٹر صدر ڈاکٹر خالد پرویز ، سمیت دیگر سرکردہ افراد نے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں