نئے سال کے موقع پر بھیونڈی میں فلائی اوور کو آنجہانی بالا صاحب ٹھاکرے کے نام سے منسوب کیا گیا۔
بھیونڈی: بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کی حدود کے تحت واقع سائی بابا مندر ٹیمگھر سے کلیان ناکہ کے درمیان ڈھائی کلومیٹر طویل فلائی اوور ایم ایم آر ڈی اے کے ذریعے تعمیر کیا گیا ہے۔ مذکورہ فلائی اوور کو ہندو سمراٹ آنجہانی بالاصاحب ٹھاکرے فلائی اوور کے نام سے منسوب کئے جانے کی تجویز جنرل بورڈ کے اجلاس میں منظور کرلی گئی تھی۔ مذکورہ فلائی اوور پر مختلف سیاسی جماعتوں میں اس کا کریڈٹ لینے کی ہوڑ لگی ہوئی تھی جو شہر میں موضوع بحث بنی ہوئی تھی۔ جسے مدنظر رکھتے ہوئے نئے سال کے موقع پر فلائی اوور کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا. مذکورہ فلائی اوور کو ہندو سمراٹ آنجہانی بالا صاحب ٹھاکرے کے نام سے منسوب کرکے اس کا افتتاح میئر محترمہ پرتیبھا ولاس پاٹل کے ہاتھوں اختتام پذیر ہوا۔
مذکورہ موقع پر ڈپٹی میئر عمران ولی محمد خان ، ہاؤس لیڈر شیام اگروال ، گروپ لیڈر ولاس پاٹل ، شیوسینا کے گروپ لیڈر سنجے مہاترے ، کارپوریٹر مدن بوا نائیک ، منوج کاٹیکر ، بالارام چودھری ، وسیم انصاری ، احمد حسین صدیقی ، ساکھرا تائی بگاڑے ، شیو سینا کے ضلع صدر سبھاش مانے ، ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر ڈاکٹر دیپک ساونت ، میونسپل افسران ، مقامی شیوسینک بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر میئر محترمہ پرتیبھا ولاس پاٹل نے کہا کہ آنجہانی بالاصاحب ٹھاکرے مہاراشٹر کے تمام لوگوں کے دل میں تھے۔ بھیونڈی شہر سے انہیں خصوصی لگاؤ تھا۔ اسی لئے ان کی یاد میں بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے عوامی نمائندوں کے ذریعے فلائی اوور کو ان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ اس طرح کا اظہار خیال میئر محترمہ پرتیبھا ولاس پاٹل نے کیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں