src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ٹورینٹ پاور کمپنی کے ذریعے وائر مین کے خلاف کرایا گیا معاملہ درج۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 18 جنوری، 2021

ٹورینٹ پاور کمپنی کے ذریعے وائر مین کے خلاف کرایا گیا معاملہ درج۔

ٹورینٹ پاور کمپنی کے ذریعے وائر مین کے خلاف کرایا گیا معاملہ درج۔




 بھیونڈی :   بھیونڈی شہر کے شانتی نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع  خواجہ غریب بندہ نواز چوک ، غوثیہ مسجد سنجئے نگر کے ساکن شاہد روشن خان عرف چھوٹو وائر مین نے ٹورینٹ پاور کمپنی کے ذریعہ نصب کئے گئے منی سیکشن پلر نمبر ایس زیڈ  ایم 54-999 کا دروازہ توڑ کر غیرقانونی طریقے سے کیبل کی مدد سے  بجلی کا کنکشن کیا تھا جس کی وجہ سے کمپنی کو تقریباً  1500 سو روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ساتھ ہی اس حرکت سے علاقے میں بڑا حادثہ پیش ہونے کے امکانات کا بھی خدشہ تھا۔اس معاملہ کی اطلاع موصول ہونے پر کمپنی کے ملازم مہیش یشونت دکشت (31) نے شانتی نگر  پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔ شانتی نگر پولیس نے شاہد روشن خان عرف چھوٹو وائر مین کے خلاف بجلی ایکٹ 2003 کی دفعہ 138 ، آئی پی سی کی دفعہ 336،427 اور عوامی املاک کا نقصان 1984 کی دفعہ  3 کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔ مذکورہ معاملے میں ملزم شاہد کی گرفتاری تادم تحریر عمل میں نہیں آئی ہے جس کی مزید تحقیقات پولیس سب انسپکٹر  رویندر پاکھرے کررہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages