رام مندر کی تعمیر کے لئے فنڈ جمع کرنے کے لئے نکالی گئی پالکی ، پدما نگر علاقے سے پیش کیاگیا 21 لاکھ روپے کا عطیہ۔
بھیونڈی: اترپردیش کے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ رام مندر کی تعمیر کے لئے پورے ملک سے رام بھکتوں کے ذریعے فنڈ جمع کرنے کے لئے 15 جنوری سے 15 فروری تک رام مندر فنڈ جمع کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے۔جس کے مطابق بھیونڈی شہر بی جے پی کے ضلع صدر سنتوش ایم شیٹی کی رہنمائی میں پدما نگر واقع رام مندر سے بالا جی مندر تک پالکی نکالی گئی۔ جس میں پدما نگر علاقے سے رام مندر کی تعمیر کے لئے 21 لاکھ روپے کا عطیہ پیش کیا گیا ہے۔
غور طلب ہے کہ پدما نگر واقع رام مندر میں پوجا پاٹ کے بعد پالکی نکالی گئی۔ جس کی خصوصی رہنمائی مہاراج منوج ، بھیونڈی آر ایس ایس کے نائب منتظم وجے ولال اور پدما نگر علاقے کے سربراہ آر ڈی ورما نے منصوبہ بندی کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کیں۔ پالکی میں بھگوان شری رام کی مورتی کے ساتھ فنڈ جمع کرنے کے لئے کوپن رکھا گیا تھا۔ بھیونڈی شہر بی جے پی کے ذریعے مہی دیپ چوہان کو بی جے پی کے کارکنان اور رام مندر تعمیراتی فنڈ جمع کرنے کی سمیتی کی اہم ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ مذکورہ پالکی میں بی جے پی کے گروپ لیڈر ہنومان چودھری ، کارپوریٹر نتیانند ناڈار ، کارپوریٹر محترمہ مینا کلیانپ ، بال کشن کلیانپ ، وشال پاٹھارے ، اتر بھارتیہ مورچہ کے صدر ایڈوکیٹ پروین مشرا ، خواتین صدر ممتا پرمانی ، مہیلا مورچہ کی ریاستی رکن ریکھا پاٹل ، پریش چوگھلے سمیت بڑی تعداد میں لوگ مذکورہ پالکی میں شامل ہوئے تھے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں