بھیونڈی میں ٹورینٹ پاور کمپنی کے خلاف منسے کی جارحانہ کاروائی.
کورونا بحران اور لاک ڈاؤن کی وجہ ملک کی معاشی حالت کافی ابتر ہوگئی ہے. لاک ڈاؤن میں جہاں عوام روزگار سے محروم ہوگئی تھی. وہیں آج تک معاشی حالت ڈگمگارہی ہے. لاک ڈاؤن کے ٹوٹے عوام اس وقت اور بکھر گئے جب بجلی کمپنی سے بڑھے ہوئے بجی بل موصول ہونے لگے. عروس البلاد ممبئی سے قریب ترین شہر بھیونڈی جو کہ مہاراشٹر کا مانچیسٹر بھی کہلاتا ہے. پاورلوم صنعت سے منسلک یہ شہر بھی کورونا بحران اور لاک ڈاؤن میں کئی سال پیچھے چلا گیا ہے. اس شہر میں بجلی سپلائی کا ٹھیکہ ٹورینٹ پاور لمیٹڈ کے ہاتھ میں ہیں . اپنے شروعاتی دور سے ہی ٹورینٹ پاور کمپنی کا رویہ عوام کے ساتھ متعصبانہ رہا ہے. یہاں کہ ٹورینٹ کے ملازمین غنڈہ گردی پر اتر آتے ہیں . ماضی میں اس تعلق سے کئی ویڈیو وائرل ہوچکے ہیں. آج بروز جمعرات مورخہ 7 جنوری 2021 کو نارپولی میں واقع شنکر ڈائننگ کے پاس ٹورینٹ کے آفس میں منسے کارکنان بے زبردست توڑپھوڑ کی اور جم کر نعرے بازی کی. اس ضمن میں حاصل تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن میں بڑھے ہوئے بجلی بل میں کمی اور سہولت دینے کے لئے بھیونڈی منسے نے ٹورینٹ کمپنی سے درخواست کی تھی. باربار کی یاد دہانی کے باوجود ٹورینٹ خاموش تھی. مگر جب ٹورینٹ نے عوام میٹر کاٹنے شروع کئے تو منڈے کارکنان مشتعل ہوگئے اور آج نارپولی میں واقع ٹورینٹ کے آفس میں پہنچ کر لاٹھی ڈنڈوں سے توڑ پھوڑ شروع کردی. جس کی وجہ سے ٹورینٹ کی آفس میں لگے شیشے اور فرنیچر کو بھاری نقصان پہنچا ہے. ٹورینٹ کے خلاف منسے کی اس جارحانہ کاروائی کی عوام میں سراہنا کی جارہی ہیں.


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں