بھیونڈی میں شیوسینا شاکھا پرمکھ پر فائرنگ ,
حملہ آور فرار، واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید،علاقے میں سراسیمگی طاری ۔
بھیونڈی : بھیونڈی تعلقہ میں گرام پنچایت انتخابات کی سرگرمیاں روز بروز تیز ہوتی جا رہی ہیں آئندہ 15 جنوری 021 کو ہوگا انتخاب اور انتخابات کا نتیجہ 18 جنوری کو آنے والا ہے۔ اس کے برعکس گرام پنچایت کے امیدواروں میں رسہ کشی بھی شروع ہوگئی ہے۔
واضح ہو کہ کالہیر گرام پنچایت کے شیوسینا شاکھا پرمکھ اور کالہیر گرام پنچایت کے رکن کی حیثیت سے امیدواری کررہے دیپک مہاترے پر ان کے گھر کے قریب دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے تین راؤنڈ فائرنگ کرتے ہوئے انہیں جان سے مارنے کی کوشش کی . اس قسم کا واقعہ ہفتے کی رات پیش آیا ہے۔ اس فائرنگ میں دیپک مہاترے اور ان کی اہلیہ بال بال بچ گئی ہیں۔ فائرنگ کی واردات کی اطلاع موصول ہونے کے بعد نارپولی پولیس موقع واردات پر پہنچ کر مو قع واردات کا جائزہ لیا اور کاروائی شروع کردی ہے۔ پولیس کی جانب سے موصولہ معلومات کے مطابق دیپک مہاترے اور ان کی اہلیہ تھانہ کسی کام سے گئے تھے۔ دیر رات گھر واپس آتے ہی گھر کے قریب گھات لگا کر بیٹھے موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں نے ان پر تین راؤنڈ فائرنگ کرکے انہیں جان سے مارنے کی کوشش کی۔ جس میں مہاترے اور ان کی اہلیہ بال بال بچ گئے ہیں۔ نارپولی پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف ابتدائی معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
غور طلب ہے کہ گزشتہ چار روز قبل گندولی گرام پنچایت میں دو جماعتوں میں انتخابات کو لے کر شدید مارپیٹ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 4 افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے جن کا علاج مقامی اسپتال میں جاری ہے۔ اسی سلسلے میں کالہیر گرام پنچایت میں ہوئی فائرنگ بھی انتخابی رنجش کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے۔اس معاملے کی تفصیلی تحقیقات نارپولی پولیس کر رہی ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں