کل ھند مجلس اتحادالمسلمین مالیگاٶں کے ایم ایل اے مفتی محمد اسمعیل قاسمی کا دورہ دھولیہ,
مرحوم شمش الہدی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت
مالیگاٶں : کل ھند مجلس اتحادالمسلمین مالیگاٶں کے ہر دلعزیز ایم ایل اے مفتی محمد اسمعیل قاسمی نے آج دھولیہ پہنچ کر ضلع دھولیہ کے صدر مرحوم شمش الہدی کے ورثاء سے ملاقات کی اور ان کو تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہوٸے صبر کرنے اور اللہ کی رضا پہ راضی رہنے کی تلقین کی ۔
مرحوم صدر کی خوبیوں کا تذکرہ ہوٸے مفتی محترم نے ان کے خلوص و نیک نیتی و ملنساری کے تناظر میں کہا کہ مرحوم انتہاٸی ملنسار تھے اور ہر ایک سے انتہائی اپناٸیت کے ساتھ پیش آتے تھے ۔ اپنے سے ملنے والے ہر چھوٹے بڑے سے شفقت و احترام و خندہ پیشانی سے ملاقات کرتے تھے ۔ جو ایک بار ان سے مل لیتا انکا گرویدہ ہو جاتا ۔ ایسے ملنسار سرپرست کا ناگہانی طور سے اس دنیا سے رخصت ہوجانا باعث رنج و غم ہے ۔ اور یہ ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ لیکن مرضی مولا کے آگے ہم سب بے بس ہیں ۔
مفتی موصوف نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ اس دکھ کو پورے مالیگاٶں شہر کے لوگوں نے محسوس کیا ۔ اور انہوں نے تمام حضرات کو شہریان مالیگاٶں کی جانب سے تسلی و تعزیت مسنونہ پیش کی ۔ ساتھ ہی ساتھ دارالعلوم دیوبند مجلس عاملہ کی میٹنگ میں شرکت کے باعث تدفین کے موقع پر عدم حاضری پر معذرت کا بھی اظہار کیا ۔
اس موقع پر مرحوم شمش الہدی کے فرزند سمیر شاہ , دوسرے فرزند وسیم شاہ ، دھولیہ شہر کے ایم ایل اے فاروق شاہ کے بھاٸی سلیم سیٹھ ، اور فاروق شاہ کے بڑے بیٹے شہباز شاہ موجود تھے جبکہ مالیگاؤں سے اس تعزیتی وفد میں اعجاز باغبان ، شہزاد بھاٸی ، حافظ عبداللہ ، خالد سکندر اور دیگر ذمہ داران شریک تھے.


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں