src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں : پرائیویٹ بجلی کمپنی کے آفیسران سے جنتادل کے وفد کی ملاقات - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 7 جنوری، 2021

مالیگاؤں : پرائیویٹ بجلی کمپنی کے آفیسران سے جنتادل کے وفد کی ملاقات

مالیگاؤں : پرائیویٹ بجلی کمپنی کے آفیسران سے جنتادل کے وفد کی ملاقات


زائد بجلی بل کی درستی، جان لیوا بجلی پول کو بدلنے جیسے کئی اہم عنوانات پر گفت و شنید



مالیگاؤں 7 جنوری 2021 بروز جمعرات : ماہ ستمبر سے جنتادل سیکولر آفس پر ساتھی مستقیم ڈگنیٹی کی نگرانی میں غلط ریڈنگ والی بجلی بلوں کی درستی کیلئے آن لائن شکایت درج کرنے کا کام چالو ہے، شہریان نے بڑی تعداد میں جنتادل آفس سے بجلی بل کی آن لائن شکایت درج کرائے. شکایت کنندگان سے ساتھی مستقیم ڈگنیٹی نے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ پرائیویٹ بجلی کمپنی کی جانب سے آن لائن شکایت پر کوئی رد عمل نہیں ہوا. جس پر ساتھی مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت و متحدہ محاذ کے ذمہ دار مولانا زاہد ندوی کی رہنمائی میں آج شام 5 بجے جنتادل سیکولر کے ذمہ داران کا وفد پرائیویٹ بجلی کمپنی کے آفیسران سے اسکوائر بلڈنگ سٹانہ ناکے پر ملا. آفیسران کے ہمراہ وفد کی راؤنڈ ٹیبل میٹنگ ہوئی جس میں جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری ساتھی مستقیم ڈگنیٹی اور متحدہ محاذ ذمہ دار مولانا زاہد ندوی نے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے زائد بجلی بل کے عنوان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جس پر آفیسران نے فوری طور سے کہا کہ جن کنزیومر نے بجلی بل کی درستی کیلئے آن لائن شکایت درج کئے ہیں ہم اُن کی شکایت پر غور کرکے اُنہیں فیڈ بیک دے کر بل میں ٹیکنیکل غلطی ہوگی تو بل کی درستی کیلئے عمل کرے گے. ساتھی مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ مالیگاؤں شہر میں کئی الیکٹرک پول جھوکے ہوئے ہیں جوکہ جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں مثال کے طور پر اسلامپورہ، نیاپورہ جیسے گنجان آبادی والے علاقے میں کئی بجلی پول جان لیوا ہے، اس عنوان پر آفیسران نے متعلق افسر کو فون پر ہدایت دیا کہ وفد میں آئے ذمہ داران کی مدد سے پُرانے الیکٹرک پول کا جائزہ لو اور ضرورت کے مطابق پول کو درست، یا بدلی کرو. وفد کی آفیسران کے ہمراہ اطمینان بخش باتیں ہوئی. بعد ازاں ساتھی مستقیم ڈگنیٹی نے شہریان سے گذارش کیا کہ زائد بجلی بل یا بجلی کے سوال پر آنے والی پریشانیوں پر جنتادل ذمہ داران سے رابطہ کریں، عوام کو راحت پہنچانے کیلئے جنتادل سیکولر ہر ممکن کوشش کرے گی. آج کے وفد میں ساتھی مستقیم ڈگنیٹی اور مولانا زاہد ندوی کے علاوہ سلیم گڑبڑ، ہارون ماسٹر، عارف حسین پاپا، آفتاب عالم، عبدالرحمٰن انصاری، شفیق الرحمان وائرمین، نعیم احمد، عبدالرحمٰن للّا، سُدھیر ساڑُنکے وغیرہ موجود تھے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages