src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ: کرنل پروہت 14 دنوں کے لیئے کوارنٹائن ہونے کی وجہ سے عدالت سے غیر حاضر - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 5 جنوری، 2021

مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ: کرنل پروہت 14 دنوں کے لیئے کوارنٹائن ہونے کی وجہ سے عدالت سے غیر حاضر

مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ
کرنل پروہت 14 دنوں کے لیئے کوارنٹائن ہونے کی وجہ سے عدالت سے غیر حاضر


ممبئی 5 جنوری : مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے کے کلیدی ملزم لیفٹنٹ کرنل پروہت 14 دنوں کے لیئے کوارنٹائن ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے آج وہ خصوصی این آئی اے عدالت میں حاضرنہیں ہوسکے جبکہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے عدالت میں حاضری سے رعایت ملی ہوئی ہے۔
آج دوران سماعت ایڈوکیٹ پرشانت مگو نے خصوصی این آئی اے جج سٹرے اور عدالت میں موجود وکلاء کو بتایا کہ انہیں کرنل پروہت کی جانب سے پیغام ملا ہیکہ وہ کرونا بیماری کے وجہ سے 14 دنوں تک کورنٹائن میں رہیں گے لہذا وہ عدالت کی جاری سماعت میں حصہ لینے سے معذور ہیں۔
خصوصی این آئی اے جج نے ایڈوکیٹ مگو کی جانب سے دی گئی اطلاع کو اپنے ریکارڈ پر لینے کے بعد عدالت کی کارروائی 7جنوری تک ملتوی کردی اور کرنل پروہت کی عدالت سے غیر حاضری کو قبول کرلیا۔
اسی درمیان دفاعی وکلاء نے ملزم دیانند پانڈے کے قبضہ سے ضبط کیئے گئے لیپ ٹاپ، موبائل فون کی ضبطی کے وقت پنچ کا کردار ادا کرنے والے سرکاری گواہ سے جرح کی اوراس پر الزام عائد کیا کہ وہ آج عدالت میں پولس کے کہنے پر جھوٹی گواہی دے رہا ہے نیز اس نے پہلے تیار شدہ پنچ نامہ پر دستخط کردی تھی۔
دفاعی وکلاء سرکاری گواہ پر مزید الزام عائد کیاکہ اسے یہ پتہ ہی نہیں تھا کہ ملزم کو کہاں سے اور کب گرفتار کیا گیا نیز ملزم کے قبضہ سے ضبط شدہ اشیاء اس کی موجودگی میں ضبط نہیں کی گئی اس کے باوجود اس نے پولس کے کہنے پر ریڈی میڈ پنچ نامہ پر دستخط کردی۔ سرکاری گواہ نے دفاعی وکلاء کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے قبضہ سے اس کی موجودگی میں لیپ ٹاپ اور موبائل فون ضبط کیا گیا تھا نیز اس نے پولس کے دباؤ میں پنچ نامہ پر دستخط نہیں کیئے تھے۔
دوران کارروائی عدالت میں ملزمین کے وکلاء اور سرکاری وکیل کے علاوہ بم دھماکہ متاثرین کی نمائندگی کرنے کے لیئے جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کیجانب سے نامزد کردہ وکلاء شاہد ندیم، ارشد شیخ، عادل شیخ و دیگر موجود تھے۔
کل ممبئی ہائی کورٹ میں کرنل پروہت کی جانب سے مقدمہ سے ڈسچار ج کیئے جانے والی عرضداشت پر آن لائن سماعت متوقع ہے، بم دھماکہ متاثرین کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ بی اے دیسائی (سابق ایڈیشنل سالیسٹر جنرل آف انڈیا) بحث کریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages