src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> پریاگ راج : عتیق احمد کے پارٹنرعباس خان کے کروڑوں کے گھر پر چلا بلڈوزر - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 21 دسمبر، 2020

پریاگ راج : عتیق احمد کے پارٹنرعباس خان کے کروڑوں کے گھر پر چلا بلڈوزر

پریاگ راج : عتیق احمد کے پارٹنرعباس خان کے کروڑوں کے گھر پر چلا بلڈوزر




 پریاگ راج : یوگی حکومت کی مجرموں اور مافیا کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔  پیر کے روز  باہوبلی سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کے بزنس پارٹنر
محمد عباس خان کی تین منزلہ عمارت کو بلڈوزر کے ذریعہ منہدم کردیاگیا ۔  پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی (PDA) نے چار جے سی بی مشینوں کی مدد سے عطرسوئیہ علاقے صدیا آباد میں کی جانے والی غیر قانونی تعمیر کو چند گھنٹوں کے اندر اندر زمین بوس کردیا۔  اس عمارت کی مالیت کروڑوں میں بتائی جارہی ہے۔  PDA نے پہلے ہی اس عمارت کو منہدم کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔



 عتیق احمد کے قریبی محمد عباس پر پہلی بار قانونی کاروائی نہیں ہوئی ۔  اس سے قبل مایاوتی حکومت میں بھی ، عباس خان پر غنڈہ گردی کے تحت مقدمہ چلایا گیا تھا ۔  سال 2017 میں ، عباس کو زمین مافیا قرار دیا جاچکا ہے ۔  عباس پر پریاگ راج کے مختلف تھانوں میں 1 درجن مقدمات درج ہیں ۔  وہ فی الحال پولیس کی گرفت سے باہر ہے ۔ حال ہی میں ، اے ڈی جی پریاگ راج زون نے عباس کے گھر پر چھاپہ مار کر تین لگژری کاریں ضبط کی تھیں ۔  اس سے قبل پی ڈی اے  عباس کی ایک اور جائیداد کے خلاف کارروائی کر چکی ہے ۔  سول لائنز  علاقے میں غیر قانونی طور پر میک ٹاور کو بغیر کسی نقشہ پاس کے سیل کردیا گیا ہے ۔
 موقع پر پہنچنے والی عباس خان کے اہل خانہ کی خواتین نے انہدامی کاروائی پر احتجاج کیا ۔  لیکن پولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی کی وجہ سے خواتین اور وکلاء کے احتجاج کا کوئی خاص اثر نہیں ہوا اور  مافیا کی غیر قانونی سلطنت کو چند گھنٹوں میں نام و نشان مٹادیا گیا۔  پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیرانتظام مہم کے ایک حصے کے طور پر یہ مافیا کے خلاف انہدام کی 35 ویں کارروائی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages