src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> شانتی نگر پولس نے بارہ موٹر سائیکل سمیت گانجہ اور پستول ضبط کی , پانچ ملزمان پولس حراست میں - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 25 دسمبر، 2020

شانتی نگر پولس نے بارہ موٹر سائیکل سمیت گانجہ اور پستول ضبط کی , پانچ ملزمان پولس حراست میں



 

شانتی نگر پولس نے بارہ موٹر سائیکل سمیت گانجہ اور پستول ضبط کی , پانچ ملزمان پولس حراست میں ۔ 


  



 بھیونڈی :  بھیونڈی زون 2 کے ماتحت شانتی نگر پولیس اسٹیشن کے  حدود میں بڑے پیمانے پر موبائل چوری ، چین اسنیچنگ ، ​​چوری  ، موٹرسائیکل کی چوری سمیت  دیگر جرائم پیشہ وارداتوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہورہا ہے۔ اس تناظر میں شانتی نگر پولیس نے 5 ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔  پولیس کے ذریعے موصولہ معلومات کے مطابق رہزنی ، چین اسنیچنگ ، موٹرسائیکل چوری ، چوری ، گانجہ اسمگلنگ کرنے والے اس طرح کل  5 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اور ان کے ذریعے سے 12 موٹرسائیکل ، 1 کلو 730 گرام گانجہ ، 1 پستول 2 زندہ کارتوس ، 1 تلوار ، چوری کی ہوئی 1 طلائی چین  اس طرح مجموعی طور پر 6 لاکھ 7 ہزار روپے قیمت کا سامان پولیس نے ضبط کرلیا ہے ۔ مذکورہ  معلومات ڈپٹی پولیس کمشنر یوگیش چوہان نے دی ہے۔  
علی اکبر عرف جگگو جعفری 21 سال ، عتیق احمد انصاری 22 سال ، محمد ندیم قریشی 20 سال ، کمال احمد انصاری 34 سال ، محمد افضل وارثی 24 سال ، اس طرح کل 5 ملزمان کے  نام شامل ہیں۔
 مذکورہ کارروائی شانتی نگر پولیس اسٹیشن کے سینیئر پولیس انسپکٹر شیتل راؤت کی رہنمائی میں پولیس انسپکٹر کرن کمار کاباڑی ، پولیس انسپکٹر نتن پاٹل ، پولیس سب انسپکٹر نیلیش جادھو ، رویندر پاٹل ، اسسٹنٹ پولیس سب انسپکٹر شیلکے سمیت پولیس اہلکاروں پر مشتمل ٹیم کے ذریعے کی گئی ہے۔ مذکورہ سبھی شاطر مجرم ہیں جن کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشن میں مجرمانہ معاملات بھی درج ہیں۔ خصوصی طور پر ان کے ذریعے سے  
 چوری کی گئی 12 موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئی ہیں . اس کے علاوہ 16 دیگر   معاملات بھی اجاگر کرنے میں شانتی نگر پولیس کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
x

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages