کارپوریشن کی جانب نوکری کیلئے شہریان کسی سے پیسے کا لین دین نہ کرے
کورونا کے وقت خدمات کرنے والے وارڈ بوائے، نرس کو نوکریوں میں اولیت دی جائے : جنتادل کا مطالبہ
مالیگاؤں : مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن مان دھن طرز پر الگ الگ شعبہ کیلئے بڑی تعداد میں نوکوی بھرتی کیلئے گذشتہ دنوں اشتہار دیا، اور 5 جنوری سے بھرتی کیلئے انٹرویو لینے کا سلسلہ شروع ہوگا. کل شام 4 بجے جنتادل سیکولر کا ایک وفد *ساتھی مستقیم ڈگنیٹی* کی قیادت میں میونسپل کارپوریشن ڈپٹی کمشنر سے ملا جس میں جنتادل سیکولر کی جانب سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ مالیگاؤں شہر میں کرونا مہا ماری کے دوران اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر شہریان کی خدمت کرنے والے وارڈ بوائے، نرس کو مالیگاؤں کارپوریشن میں اِن نوجوانوں کے شعبہ کے مطابق اِن کو نوکری میں اولیت دے کر اِن نوجوان لڑکے لڑکیوں کی خدمت کا سچا اعتراف کیا جائے.
جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری *ساتھی مستقیم ڈگنیٹی* نے ڈپٹی کمشنر کو اس جانب بھی توجہ دلایا کہ کارپوریشن کی جانب سے نوکری کے نام پر کچھ ایجنٹ ٹائپ کے لوگوں نے پیسہ کمانے کا دھندہ کھول لیا ہے. اس پر ساتھی مستقیم ڈگنیٹی نے ڈپٹی کمشنر کو نوکری کے نام پر کسی بھی طرح کے لین دین پر انتباہ دیا اور ساتھ ہی شہریان سے بھی اپیل کیا کہ کسی بھی اُمیدوار سے نوکری کے نام پر اگر کوئی پیسہ کا مطالبہ کرتا ہے تو کسی کو بھی پیسہ نہ دے اور جنتادل سیکولر ذمہ داران سے رابطہ کریں. جنتادل سیکولر کارپوریشن میں نوکوی لگانے کے سوال پر شہریان کی مکمل رہنمائی کرے گی. اس وفد میں ساتھی مستقیم ڈگنیٹی کے علاوہ *سابق کارپوریٹر پروفیسر رضوان سر، آفتاب عالم،* سمیت کرونا مہاماری میں خدمات انجام دینے والے وارڈ بوائے و نرس موجود تھے.


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں