ادارۂ نورانیہ بلڈ ڈونر گروپ کا قیام
حافظ عبداللہ کی نگرانی میں 50 سےزائد افراد کا بلڈ سیمپل لیا گیا اور بلڈ گروپ معلوم کیا گیا
مالیگاؤں : الحمداللہ ادارۂ نورانیہ اسپورٹس جعفر نگر سیاسی ،سماجی , تعلیمی , دینی و طبی کاموں میں اپنی خدمت بخوبی انجام دے رہا ہے ۔ جعفر نگر ہی نہیں پورے مالیگاؤں شہر میں لوگ ادارے کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں اور ادارہ نورانیہ اپنی محنت اور ذہانت سے اپنے کاموں کا لوہا پورے شہر میں منوا رہا ہے۔
پاور بل کے مسائل سے لیکر کارپوریش کےمعاملات تک , سماج میں برائیوں کو ختم کرنے والے اقدامات سے لے کر طبی سہولیات فراہم کروانے تک , لاک ڈاؤن میں راشن مافیاؤں سے لڑکر لوگوں کو ان کا حق دلانا ہو یا پھر آنگن واڑی مافیاؤں سے مہیلا بال وکاس یوجنا کا فائدہ عام عوام کو پہنچا نا ہو ۔ تبریز کے ساتھ ہورہے ظلم کے خلاف احتجاج ہو یا پھر NRC اور CAA. جیسے کالے قانون کے خلاف حکومت وقت کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر ہمارے علمائے کرام کے ساتھ صف اول میں موجود رہنا ہو۔یا پھر کورونا مکت مہم میں حصہ لیکر مہم کو کامیاب بنانا ہو حتی کی ہر وہ کا جس سے سماج , قوم وملت اور انسانیت کو فائدہ پہنچے ایسے تمام کاموں میں صف اول میں اداراہ نظر آتا ہے ۔
اس طرح آج پورے مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن کے سبب تمام بلڈ بینکوں میں خون کے اسٹاک کی کمی ہونے کے سبب مریضوں کی موت اور ہونے والی تکلیفوں کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت مہاراشٹر بھی تمام ڈونر حضرات سے اپیل کر رہی ہے کہ خون کا عطیہ دیں۔
تاکہ مصیبت زدہ لوگوں کی مدد ہوسکے ۔ ان تمام وجوہات کو مد نظر رکھتے ہوئے ادارۂ نورانیہ اسپورٹس , اداراۂ سنگھانیہ اسپورٹس , فرینڈ شپ ہوڈ گروپ اور نوجوانان جعفر نگر کی ایک مشورتی میٹنگ بروز جمعہ مورخہ 18 دسمبر 2020 منعقد کی گئی جس میں تمام لوگوں کے مشورے سے اس فیصلے پر اتفاق ہوا کہ ادارۂ نورانیہ اسپورٹس کے زیرانصرام ایک نورانیہ بلڈ ڈونر گروپ کا قیام کیا جائے اور جس کے ذریعے مریضوں کی مدد کی جائے۔ اور نیک کام میں دیری نہ کرتے ہوئے کل کرے سو آج کر اور آج کرے سو اب کے فارمولے پر عمل کرتے ہوئے اس کام کو آج کی تاریخ میں ہی کیا جائے۔
الحمداللہ اس تعلق سے ایک پروگرام مولانا عمرین چوک گلاپ پارک میں بعد نماز مغرب رکھا گیا جس میں شہر مالیگاؤں کے ایم ایل اے مفتی محمد اسمعیل قاسمی صاحب کے فرزند حافظ عبداللہ , حاجی خالد سکندر , مسعود مولانا کمپاؤنڈ , خادم قوم وملت محمد اسمعٰیل رحمانی صاحب موجود رہے ۔ حافظ عبداللہ کی نگرانی میں 50 سے زائد افراد کا بلڈ ٹیسٹ لیا گیا جن میں حافظ عبداللہ بھی شامل ہیں اور تمام تمام افراد کا بلڈ گروپ معلوم کیا گیا ۔ اس طرح نورانیہ بلڈ ڈونر گروپ کا قیام عمل میں آیا ۔
نورانیہ بلڈ ڈونر گروپ کی جانب سے حافظ عبداللہ۔ حاجی خالد سکندر , مسعود مولانا کمپاؤنڈ کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انھوں نے بہت کم وقت میں قوم وملت کی بھلائی کے لئے اپنے قیمتی وقت کو ہماری آواز پر لبیک کہتے ہوئے وقف کیا اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ۔
آخر میں اللّٰه رب العزت سے دعا ہے کہ اے اللّٰہ ہمارے درمیان اتحاد و اتفاق کو قائم رکھ حاسدین کے حسد سے اور دشمنوں کی شازشوں سے ہمیں محفوظ رکھ رب العاالمعین ہمیں تیرے بندوں کی خدمت کا ذریعہ بنا اور ہمارے کاموں میں اخلاص پیدا فرما اور جب تک زندہ رکھ ایمان پر اسلام پر زندہ رکھ اور اسلام کی سر بلندی کا کام ہم سے لیتا رہے، امین یارب العالمعین
.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں