دیہو روڈ پونہ میں جمعیۃ علماء کا جلسۂ اصلاح معاشرہ ۔
پونہ 9/اکتوبر
جمعیۃ علماء پمپری چنچوڑ کے زیر اہتمام دوسرا جلسۂ سیرت النبی ﷺ واصلاح معاشرہ مسجد قباء سایٔی نگردیہو روڈ میں گزشتہ کل منعقد ہوا ۔
پروگرام کی صدارت جمعیۃ علماء پمپری چنچوڑ کے صدر حاجی گلزار شیخ نے کی مقرر خصوصی مفتی احمد حسین قاسمی ڈایٔرکٹر جامعہ دارالہدیٰ پونہ کونڈوہ نے "سیرت النبی کاپیغام سبھی کے نام" کے عنوان پر تفصیلی خطاب کیا اور موجودہ دور میں تمام مسایٔل کاحل سیرت پر عمل پیرا ہونے میں ہے ۔پروگرام میں قرآن کریم مکمل کرنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا ۔ جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی طرف سے وکاس نگر دیہو روڈ کمپیوٹر ڈپلومہ کرنے والے ہونہار طالب علم ریاض مقصود شیخ کو/15000 پندرہ ہزار روپیٔےکا چیک حاجی گلزار شیخ صدر اور مفتی احمد حسین قاسمی ترجمان جمعیۃ علماء پونے ودیگر مہمانان ہاتھوں اسکالرشپ دیا گیا ۔پروگرام میں تاج الدین تمبولی اؤر کثیر تعداد میں علماء ایٔمہ سوشل ورکرس کے علاوہ مختلف تنظیموں کے کارکنان و والدین و سرپرست حضرات موجود تھے ۔
جلسہ کو کامیاب بنانے میں حاجی عبدالرزاق صدر جمعیۃ دیہوروڈ وحاجی مشیر پٹھان ، حاجی محمد علی شیخ، مظہر شیخ وذمہ داران مسجد قباء سایٔی نگر نے بھرپور محنت کی۔ اللہ ان کی محنتوں کو قبول فرمائے آمین ۔
قاری اقبال صاحب عثمانی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء پمپری چنچوڑ کی دعاء پر جلسہ کا اختتام ہوا ۔
نظامت کے فرائص مولانا اسلام الدین مظاہری نے بحسن وخوبی انجام دیا ۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں