مرحوم فقیر بھائی پانسرے اردو پرائمری اسکول، آکورڈی میں کرافٹ ڈے کا کامیاب انعقاد
مورخہ ٢٧ سمتمبر بروز سنیچر اسکول میں "بغیر بستہ دن" کے موقع پر خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس دن بچوں نے اپنے فن اور تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمدہ کرافٹ کی چیزیں تیار کیں۔ پروگرام میں دو گروپ بنائے گئے: چھوٹا گروپ (جماعت 1 تا 4), بڑا گروپ (جماعت 5 تا 7) دونوں گروپ کے طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور خوبصورت کرافٹ اشیاء تیار کیں۔ بعد ازاں، ان تمام کرافٹ اشیاء کو جماعت پنجم ب میں نہایت سلیقے سے سجایا گیا۔
اس موقع پر تمام اسٹاف نے دورہ کیا اور بچوں کے فن پاروں کی دل کھول کر تعریف کی۔ اسکول کی انچارج محترمہ حلیمہ آپا نے بھی بچوں کے کام کو خوب سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
پروگرام کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا اور بچوں کی صلاحیتوں نے سب کے دل جیت لیے۔



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں