src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی جانب سے مالونی ملاڈ میں مستحق طلبہ وطالبات کو اسکالر شپ کے چیک تقسیم کے گئے - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 15 ستمبر، 2025

جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی جانب سے مالونی ملاڈ میں مستحق طلبہ وطالبات کو اسکالر شپ کے چیک تقسیم کے گئے

  جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی جانب سے مالونی ملاڈ میں مستحق طلبہ وطالبات کو اسکالر شپ کے چیک تقسیم کے گئے

   









  ممبئی 15؍ستمبر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی جانب سے مستحق طلبہ وطالبات کو اسکالر شپ کے چیک تقسیم کرنے کے لئے جمعیۃ علماء مالونی ملاڈ ویسٹ ممبئی مہاراشٹرنے تاریخ 13 ستمبر 2025 بروز ہفتہ شام 7 بجے رمضان علی ہائی اسکول جونیئر کالج گیٹ نمبر 6 مالونی ملاڈ ویسٹ ممبئی 95 میں پروگرام منعقد کیا گیا ۔جسمیں 25 طلبہ وطالبات کو اسکالر شپ کے چیک تقسیم کیےگئے ، اس کار خیر کی مجلس میں معزز علماء کرام رونق افروز ہوئے حضرت مولانا اشتیاق احمد صاحب قاسمی خازن جمعیۃ علماء مہاراشٹرا کی زیرِ نگرانی یہ چیک تقسیم کیےگئے۔
اس پروگرام میں حضرت مولانا نیاز الدین صاحب ندوی نے جمعیۃ علماء مہاراشٹرا کی کاوشوں کو خوب صورت انداز میں خراج تحسین پیش کیا ،اور اکابرین جمعیۃ علماء کے لئے دعا فرمائی، اس کے بعد حضرت مولانا نوشاد احمد صاحب صدیقی صدر آل انڈیا علماء بورڈ نے بھی جمعیۃ علماء مہاراشٹربلا تفریق مذہب ہر مظلوم کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی رہتی ہے
حضرت مولانا رضوان احمد صاحب قاسمی مہتمم مدرسہ نداے اسلام مالونی ملاڈ نے جمعیۃ علماء مہاراشٹرکے اس کار خیر کو خوب سراہا ، اس کے بعد پروگرام کی صدارت فرمارہے حضرت الحاج قاری محمد یونس صاحب چودھری حسینی نایب خازن جمعیۃ علماء مہاراشٹرنے جمعیۃ علماء کی تاریخ پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔آپ نے فرمایا جمعیۃ علماء کے اکابرین نے اس ملک کو آزاد کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، ملک آزاد ہونے کے بعد شہر شہر قریہ قریہ مساجد ومدارس کے جال کو پھیلا یا اور مسلمانوں میں یہ احساس جگایا کہ یہ ملک ہمارا ہے اس کے لیئے ہمارے آبا واجداد نےقربانیاں دی ہیں اور جمعیۃ علماء کے اکابرین ظلم وبربریت کے خلاف شیشہ پلائی دیوار بنکر کھڑے رہے ۔آج بھی أمیر الہند جانشین شیخ الاسلام حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم العالیہ صدر جمعیۃ علماء ہند اس پیرانہ سالی میں بھی باطل طاقتوں کے خلاف شیشہ پلائی دیوار بنکر کھڑے ہیں، ملک میں کہیں بھی کوئی آفت یا ناگہانی حالات پیدا ہوجائیں تو جمعیۃ علماء کے خدام سب سے پہلے وہاں پہنچ کر ہرطرح کا تعاون اور انکی مدد فرماتے ہیں۔
حضرت قاری صاحب دامت برکاتہم نے فرمایا کہ جمعیۃ علماء مہاراشٹرکے باوقار صدر حضرت مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی بھی اس کار خیر کے پروگرام میں تشریف لانے والے تھے مگر احمد آباد میں کچھ مسلمان جیل کی صعوبتوں کو جھیل رہے ہیں ان کےلیے وکلاء سے میٹنگ کے لیے اچانک احمد آباد جانا پڑا ۔حضرت قاری صاحب نے حاضرین سے قرآن کریم سے اپنے رشتے کو مضبوط تر مضبوط کرنے کی تلقین بھی فرمائی۔
اس پروگرام میں حضرت مولانا زبیر احمد صاحب قاسمی رکن مجلسِ عاملہ جمعیۃ علماء مہاراشٹروحضرت مولانا سرور صاحب قاسمی خازن جمعیۃ علماء شمال مشرقی زون وحضرت مولانا ظہیر احمد صاحب قاسمی نایب صدر جمعیۃ علماء مالونی ملاڈ وحضرت قاری محفوظ احمد صاحب نایب صدر جمعیۃ علماء مالونی وحضرت قاری محمد اکرام اللہ صاحب جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء مالونی ملاڈ وحضرت مولانا نذیر الاسلام مظاہری صاحب خازن جمعیۃ علماء مالونی ملاڈ وحضرت مولانا عبد الخالق صاحب قاسمی وجناب صادق پٹھان صاحب سماج سیوک مالونی ملاڈ وحافظ شفیع الرحمن صاحب سکریٹری جمعیۃ علماء مالونی ملاڈ وحضرت مولانا اخلاق احمد صاحب نظامی رکن جمعیۃ علماء مالونی، مولانا عالم صاحب قاسمی رکن جمعیۃ علماء مالونی، مولانا مقصود عالم صاحب رکن جمعیۃ علماء مالونی ،مولانا محمد عاطر صاحب قاسمی رکن جمعیۃ علماء مالونی، مولانا نور الہدیٰ صاحب قاسمی رکن جمعیۃ علماء مالونی وحافظ ضیاء اللہ صاحب سکریٹری جمعیۃ علماء مالونی ملاڈ ،مولانا خورشید احمد صاحب قاسمی رکن جمعیۃ علماء مالونی وحافظ ابوطالب صاحب رکن جمعیۃ علماء مالونی ودیگر علاقے کے ذمہ دار حضرات وطلبہ وطالبات کے پیرنس بھی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔حضرت مولانا مفتی محمد انصار صاحب قاسمی مہتمم جامعہ منہاج السنہ ورکن جمعیۃ علماء مالونی ملاڈ ویسٹ ممبئی کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages