src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اقراء بورنار اسکول میں یومِ ہندی کی شاندار تقریب کا انعقاد - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 15 ستمبر، 2025

اقراء بورنار اسکول میں یومِ ہندی کی شاندار تقریب کا انعقاد

 اقراء بورنار اسکول میں یومِ ہندی کی شاندار تقریب کا انعقاد







جَلگاؤں (نامہ نگار): اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جَلگاؤں کے زیرِ انتظام،  عبدالمجید سالار اقراء اُردو ہائی اسکول بورنار ضلع جَلگاؤں میں یومِ ہندی بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر پانچویں جماعت سے دسویں جماعت تک کے طلبہ نے ہندی زبان کی اہمیت، اس کے تاریخی و ثقافتی پہلو، ہندی میں تقاریر، نظمیں اور مزاحیہ لطیفے بڑے ذوق و شوق سے پیش کیے جنہیں حاضرین نے خوب سراہا۔


تقریب کا آغاز قرآنِ پاک کی تلاوت سے ہوا جس کی سعادت شعیب حنیف پٹیل نے حاصل کی۔ نظامت ہندی شعبہ کے سربراہ فیروز خان سر نے کی۔ پرنسپل و صدرِ مجلس شاہ سلیم سر نے اپنے خطاب میں کہا:

"ہندی ہماری روح اور ہماری پہچان ہے۔ یہ صرف رابطے کی زبان نہیں بلکہ تہذیب و ثقافت کا سرمایہ ہے۔ ہمیں فخر ہونا چاہیے کہ ہندی دنیا کی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں شمار کی جاتی ہے۔"


آخر میں عابد حسین نے شکریہ ادا کیا۔ اس تقریب کو کامیاب بنانے میں ہندی کے استاد فیروز خان سر کے ساتھ اُن کے رفقاء عابد حسین سر، صادق احمد سر، عارف خان سر، شیخ روشن سر، مظہر سر، شیخ امیر سر اور غیر تدریسی عملے کے اراکین عاقب سر (کلرک)، مشتاق بھائی، یوسف بھائی نے محنت کی۔

کل ملا کر، اقراء ہائی اسکول بورنار میں منایا جانے والا یومِ ہندی طلبہ کے دلوں میں مادری زبان کے احترام اور فخر کےجذبے کو مزید مستحکم کرنے کا سبب بنا۔ ادارے کے صدر ڈاکٹر عبد الکریم سالار صاحب اور تمام اراکینِ انتظامیہ نے پرنسپل اور اساتذہ کو اس کامیاب تقریب پر مبارکباد پیش کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages