ادئے پور فلم ملک کے امن وامان کے خطرہ : قاری مبشر احمد جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع پونے
ادئے پور فلم کا ٹریلر منظر عام پر آتے ہی اس کے خلاف پابندی کا چو طرفہ مطالبہ جاری ہے ۔ فلم کے ٹریلر میں حضرت محمدؐ اور آپؐ کی ازواج مطہرات کے خلاف نازیبا تبصرہ کیا گیا ہے، اس فلم میں عالمی سطح پر تنقید کے بعد بی جے پی سے نکالی گئی لیڈر نوپور شرما کا وہ متنازعہ بیان بھی ہے، اس فلم میں دارالعلوم دیوبند اور وہاں کے اکابرین کو بھی نشانہ بنانے کی ناپاک کوشش کی گئی ہے جو کہ انتہائی درجہ کی زہر افشانی ہے، فلم کے ٹریلر کو دیکھنے کے بعد واضح ہو جاتا ہے کہ اس میں ایک خاص طبقہ کو نشانہ بناکر اس کو بدنام کرنا اس کا مقصد ہے، اسی طرح اس فلم میں گیان واپی مسجد جیسے حساس معاملہ کا بھی ذکر کیا گیا ہے جو اس وقت وارانسی کی ضلعی عدالت اور سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، فلم کے ٹریلر سے صاف ہوجاتا ہے کہ کا اس مقصد ملک کے دو طبقوں میں آپسی نفرت کو فروغ دینا ہے، سینسر بورڈ نے فلم کو منظر عام پر لانے کی اجازت دے کر مجرمانہ قدم اٹھایا ہے جو کہ ملک کے بھائی چارہ کے لئے خطرہ ثابت ہوگا، یہ فلم 11/ جولائی بروز جمعہ کو منظر عام پر آئے گی، اس فلم کی ریلیز پر پابندی لگانے کے لئے جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند کی ہدایت پر دہلی، مہاراشٹر اور گجرات ہائی کورٹ میں رجوع کیا گیا ہے، اسی طرح مہاراشٹر میں جمعیۃ علماء کی جانب سے مولانا حلیم اللہ قاسمی صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی جانب سے ایڈوکیٹ متین شیخ نے بامبے ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کی ہے، جس پر جلد سماعت متوقع ہے، واضح ہو کہ یہ فلم ملک کے دو قوموں میں آپسی نا اتفاقی، نفرت اور دوری کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی جس سے ملک کے امن و امان کو خطرہ لاحق ہوگا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں