src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 26 جولائی، 2025

 

کاسٹ ویلیڈٹی سرٹیفیکیٹ ملنے کیلئے اپنے عریضے کی زیراکس دارالخیر رابطہ آفس پر جمع کروائیں پیر کو MLA سماج کلیان آفس سرٹیفیکیٹ کی حصولیابی کیلئے جاۓ گے



مالیگاؤں ( نامہ نگار ) کُل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی اسمبلی چناؤ کی جیت کے بعد متحرک ہیں ان دنوں وہ تعلیمی شعبے میں پیش رفت کیے ہوئے ہیں قریب دو ماہ قبل ممبئی سے واپسی پر سماج کلیان آفس ناسک ذات ویلیڈٹی پڑتالنی محکمہ کے آفیسران سے ملاقات کرتے ہوئے میڈیکل و انجنئیرنگ سمیت دیگر ڈپلومہ وغیرہ پیشہ وارانہ شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کیلئے نمائندگی کی طلباء کو اسکول کالج انسٹیٹیوٹ میں لگنے والی کاسٹ ویلیڈٹی سرٹیفیکیٹ کی حصول یابی پر جن کیوری غلطیوں کو مسئلہ بناکرکے کوتاہی برتی جارہی ہے اس پر باز پرس کی گئی یاد رہے کہ جن طلباء کو کاسٹ ویلیڈٹی سرٹیفیکیٹ نہیں ملا ہے یا انکے عریضے میں کوئی معمولی غلطی کو وجہ بناکرکے  سرٹیفیکیٹ دینے میں دیری کی جارہی ہے جسکی وجہ سے میڈیکل و انجینئرنگ میں ایڈمیشن کے خواہشمند طلباء انکے والدین بہت پریشان ہیں اسکی شکایت مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA کو کی گئی، فوری طور پر آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ذریعے شہریان کو یہ پیغام دیا تعلیمی نیا سال شروع ہے اعلی تعلیم کیلئے طلباء داخلہ کیلئے خواہش مند ہیں دسویں و بارہویں جماعت کے بعد بہت سارے طلبہ و طالبات کو کاسٹ ویلیڈٹی سرٹیفیکیٹ ضروری ہوتا ہے عام طور پر یہ شکایت مل رہی ہیں انکا ذات Validity سرٹیفیکیٹ ملنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ناسک متعلقہ آفس سے الگ الگ کیوری غلطی نکال کرکے کام روکا گیا ہے مَیں پیر 28 جولائی کو ناسک سماج کلیان آفس جانے والا ہوں ایسے تمام طلباء انکے والدین خاص طور پر اسکول کالج کے انتظامیہ ذمہ داران اور اسکول کے ہیڈ ماسٹر پرنسپل اس کام کو کرنے والے کلرکوں سے گزارش ہے کہ انکے عریضے کے زیراکس ہم تک پہنچایا جائے ہم سو فیصد کوشش کریں گے کہ انکو کاسٹ ویلیڈٹی سرٹیفیکیٹ مل جائے، اور 30 جولائی انکو جمع کروانے کی آخری تاریخ ہے اس سے پہلے Cast Validity Certificate مل جائے تاکہ ایڈمیشن ملنے کے بعد اپنی تعلیم حاصل کرسکے وہ مستقبل میں اچھے تعلیم یافتہ شہری بن کر شہر سمیت والدین کالج کا نام روشن کریں. لہٰذا کاسٹ سرٹیفیکیٹ کے اپنے عریضہ کا زیراکس مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA رابطہ آفس دارالخیر پر جمع کروائیں اور خالد سکندر 9730262129 پر رابطہ کریں.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages