src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 6 جولائی، 2025

 معلمہ شگفتہ خان کی 30 سالہ تدریسی خدمات پر شاندار الوداعی تقریب،

 اسکول کمیٹی اور علامہ اقبال اکیڈمی کی طرف سے خراجِ تحسین۔






 جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) اینگلو اردو ہائی اسکول، بھڑگاؤں ضلع جلگاؤں میں ایک جذباتی اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب اسکول کی سینئر اور قابل احترام معلمہ  شگفتہ خان کی ریاضی و سائنس کے میدان میں 30 سالہ طویل  تدریسی خدمات کے اعتراف میں منعقد کی گئی، جو با اعزاز فرائض سے سبکدوش ہو گئیں۔اس الوداعی تقریب کا اہتمام  اسکول منیجمنٹ کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، جس میں اسکول کے تمام‌ اساتذہ کرام، طلبہ و طالبات، والدین اور معزز مقامی شخصیات نے شرکت کی۔ محترمہ کی تعلیمی خدمات، سادگی، اخلاق اور طلبہ کی تربیت میں کردار کو خوب سراہا گیا۔ ان کے ریٹائر ہونے کی خبر سے اسکول کے اطراف کی خواتین بھی خاصی غم زدہ نظر آئیں، جو برسوں سے ان کی شفقت اور رہنمائی سے وابستہ تھیں۔ تقریب کے دوسرے حصے میں علامہ اقبال ایجوکیشنل اینڈ سوشل اکیڈمی،  کی جانب سے  سپاس نامہ پیش کیا گیا۔ اس سپاس نامہ میں موصوفہ کی تعلیمی خدمات وقت کی پابندی، فرض شناسی اور بچوں کے مستقبل کو سنوارنے میں ان کے غیر معمولی کردار کو  خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

آخر میں محترمہ کو دعاؤں، تحائف اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا گیا۔ ان کی اپنے شاگردوں پر مرتب کئے گئے علمی و اخلاقی نقوش ہمیشہ یاد رکھیں جائے گے اور ان کی کمی کو پورا کرنا  بھی آسان نہ ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages