src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> نور خاندیش ٹرسٹ ممبئی کے زیر اہتمام ضلع پریشد اسکول بھڑگاؤں میں تعلیمی وسائل کی تقسیم - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 6 جولائی، 2025

نور خاندیش ٹرسٹ ممبئی کے زیر اہتمام ضلع پریشد اسکول بھڑگاؤں میں تعلیمی وسائل کی تقسیم

 نور خاندیش ٹرسٹ ممبئی کے زیر اہتمام ضلع پریشد اسکول بھڑگاؤں میں تعلیمی وسائل کی تقسیم







 

جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) گزشتہ ہفتے ضلع پریشد اردو اعلیٰ تحتاتنوی اسکول یشونت نگر، بھڑ گاوں ضلع جلگاؤں میں ایک بامقصد اور بامعنی پروگرام "نورِ خاندیش" کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا، جس میں مستحق طلبہ و طالبات میں تعلیمی وسائل یعنی نوٹ بکس و دیگر اشیاء تقسیم کی گئ اس فلاحی اقدام کو نور خاندیش ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ، ممبئی کی سرپرستی اور تعاون حاصل رہا، جس کا مقصد معاشرے کے ضرورت مند طلبہ کو تعلیمی سفر میں آسانیاں فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر مقامی سرکردہ شخصیات، اساتذہ کرام ، والدین اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بچوں کے چہروں پر خوشی اور جوش و خروش نمایاں تھا، جب کہ والدین اور اساتذہ نے اس اقدام کو سراہا اور مستقبل میں بھی ایسے تعاون کی امید ظاہر کی۔"نورِ خاندیش" کا یہ قدم نہ صرف تعلیمی سہولیات کی فراہمی ہے بلکہ علم کی روشنی کو عام کرنے کی ایک مخلصانہ کوشش بھی ہے۔ کامیابی کے لیے اسکول کے جملہ اساتذہ کرام نے صدر مدرس کی نگرانی میں محنت کی۔  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages