src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بچّوں کے بہتر مستقبل کے لئے والدین اور ٹیچرس کا آپسی رابطہ مضبوط ہونا ضروری ہے : (مولانا سید محمد امین القادری) - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 4 جولائی، 2025

بچّوں کے بہتر مستقبل کے لئے والدین اور ٹیچرس کا آپسی رابطہ مضبوط ہونا ضروری ہے : (مولانا سید محمد امین القادری)

  بچّوں کے بہتر مستقبل کے لئے والدین اور ٹیچرس کا آپسی رابطہ مضبوط ہونا ضروری ہے : (مولانا سید محمد امین القادری)


 حراء انگلش میڈیم اسکول میں والدین کے ساتھ منعقد نششت کامیابی سے ہمکنار.....


 





  مالیگاؤں :- 3/ جون 2025ء بروز جمعرات دوپہر دو بجے سنی دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام جاری حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج میں نویں، دسویں اور گیارہویں جماعت میں زیر تعلیم اسٹوڈنٹس کے والدین اور سرپرست کی ایک اہم و بامقصد نششت کا انعقاد ہواـ جسمیں حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب (چئیرمین حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں) نے بچوں کی تعلیمی، جسمانی، دہنی نشوونما، و بچوں کی بہتر مستقبل کو لیکر عمدہ باتیں پیش کیں ـ چئیرمین موصوف نے کہا کہ بچوں کے بہتر تعلیمی سفر کے لئے اگر اسکول میں ٹیچرس محنت اور مشقت کرتے ہیں تو گھر میں والدین عمدہ تربیت کریں ـ اسکول سے دی جانے والی ہدایات پر بچوں کو عمل پیرا ہونے کی تلقین کریں ـ سرپرست اور والدین اساتذۂ کرام سے رابطہ مضبوط کریں موقع بموقع اسکول میں حاضر ہوکر اپنے بچّوں کی تعلیمی کارکردگی پر نظر رکھےـ اساتذۂ کرام اور سرپرست حضرات آپس میں رابطہ مضبوط رکھیں ـ والدین اپنے بچوں کو زیادہ پیسے دینے سے پرہیز کریں اگر ہم بچوں کی جیب خرچ پر کنٹرول کرتے ہیں تو ہمارا بچہ غلط راستے پر نہیں جائے گاـبچوں پر نظر رکھے کہ وہ فاضل اوقات میں کہاں جاتے ہیں، کدھر جاتے ہیں کس کے ساتھ رہتے ہیں اگر ہمیں ایسا لگے کہ ہمارے بچے غلط صحبت میں بیٹھ رہے ہیں تو انکو تنبیہ کرو..... اپنے اخراجات کو کم کریں اور بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں ـ


 آپ سے قبل جمیل حسین رضوی (سیکریٹری حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں) نے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج میں زیر تعلیم بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے جس کے لئے وقفے وقفے سے والدین کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد ہوتا ہے آج کا یہ پروگرام بھی اسی کی ایک کڑی ہےـ جبکہ قبل از اختتام محترمہ سید شگفتہ قادری صاحبہ (پرنسپل حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں) نے رسم شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قائد محترم مولانا سید محمد امین القادری صاحب  نے بے پناہ مصروفیات کے باوجود اسٹوڈنٹس کے مستقبل کے لئے اپنے اوقات اسکول میں دیے ہم موصوف کے شکر گزار ہیں ـ اور ساتھ ہی ساتھ میٹنگ میں تشریف لائے والدین، سرپرست و دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیاـ  


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages