"نبیِ کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اور اُمّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی" ایکتا سنگھٹنا جلگاؤں کا جذباتی پر عقیدت احتجاج*
جَلگاؤ ں (عقیل خان بیاولی) پیغمبرِ اسلام حضرت محمد ﷺ اور اُمّ المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی شان میں توہین آمیز کلمات کے خلاف، ایکتا سنگھٹنا نے زی ٹی وی اور اُمیش آنند پنڈت کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ضلع کلکٹر کے دفتر کے باہر روحانی و عقیدت سے لبریز مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے گستاخوں کی تصاویر کو پھاڑ کر اور قدموں تلے روند کر اپنے دلوں کا غم و غصّہ ظاہر کیا۔ احتجاج کے دوران ایکتا سنگھٹنا نے ضلع کلکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کے توسط سے ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ، گورنر، انسانی حقوق کمیشن، اور چیف منسٹر سیکرٹریٹ کو ایک تحریری عرضداشت پیش کی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارتیہ فوجداری قانون کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے اور ان گستاخ عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے۔علماے کرام، مفتیانِ عظام اور سماجی کارکنان نے اس موقع پر جذباتی انداز میں کہا"سرورِ کائنات ﷺ کی توہین کسی قیمت پر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ احتجاج صرف ایک قوم یا فرقے کا نہیں، بلکہ انسانیت، روحانیت اور ایمان کی صدائے حق ہے۔"
اس پُراثر موقع پر مفتی خالد، مفتی رمیض، حافظ رحیم پٹیل، مولانا توفیق شاہ، فاروق شیخ، شاہر تیلی، متین دیشپانڈے سمیر رئیس، شیخ احمد و دیگر متعدد شخصیات موجود تھیں، جنہوں نے اتحاد و عقیدت کے ساتھ اس گستاخی کے خلاف اپنی پرزور آواز بلند کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں