src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 1 اپریل، 2025

 اے اللہ وطن عزیز کو شاداب اور عالم میں امن وامان قائم رکھ : جلگاؤں میں عیدالفطر کے موقع پر خصوصی دعاؤں کا اہتمام ۔ 







جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) شہر میں قدیم عید گاہ و نئی سنی عید گاہ دونوں مقامات پر عیدالفطر کی نماز روایتی طریقہ سے انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوئیں۔سنی عیدگاہ میں مولانا جابر رضا صاحب کی امامت میں نماز ادا کی گئی طریقہ نماز مولانا نجم الحق صاحب استاد رضا مدرسہ نے بتایا صلوٰۃ وسلام مولانا عبدالرحیم صاحب نے پیش کیا صدر ایاز علی نے  سالانہ روداد پیش کیں ساتھ ہی عیدگاہ میدان میں لگائے گۓ بلاکس و تعمیراتی کام میں تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔اسی طرح قدیم مسلم عیدگاہ میدان پر ہزاروں فرزندان توحید نے بھی عیدالفطر کی نماز  دوگانہ ادا کی اور رقت آمیز دعا مانگی ۔

 اس موقع پر مولانا عثمان قاسمی مظاہری  نے اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعا کی کہ  دنیا کو امن عطا فرما، بھارت  میں بھائی چارہ قائم رکھ اور ہمارے ملک  کو ترقی یافتہ ملک میں سرخرو رکھ۔ دعا و خطبہ کے اختتام پر عیدگاہ میدان ایک دوسرے کو مبارکبادیوں سے  گونج اٹھا۔ ابتداء میں مولانا مفتی سلیک سلمان نے سیر حاصل دینی بیان سے رہنمائی فرمائی۔بعدازاں میدان پر سماجی تنظیموں نے وقف بل کو واپس لیا جاۓ ، مہاراشٹرا اسپیشل پبلک سیکورٹی ایکٹ کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ساتھ ہی ۔اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی گئ ۔ اسرائیل کی طرف سے غزہ میں جاری جنگ کی بھی مذمت کی گئ اور غزہ میں مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ اس موقعہ پر عثمانیہ کالونی میں نئی مسجد لطیف کی تعمیر کے لیے چندہ جمع کیا گیا۔ جس میں ہزاروں فرزندان توحید نے دلچسپی اور خوشی خوشی حصہ لیا۔اس موقع پر 

 ٹرسٹ  کی طرف سے ایک قرار داد منظور کی گئی کہ قبرستان میں کسی بھی قبر پر کنکریٹ کا ڈھانچہ نہیں بنایا جا سکتا اور نہ ہی اس پر سیمنٹ کا کوئی بلاک یا موٹائی رکھی جا سکتی ہے۔ مسلم عیدگاہ و قبرستان ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری عزیز سالار نے عیدگاہ ٹرسٹ کی سالانہ جمع خرچ کی رپورٹ کا گوشوارہ پیش کیا۔

مولانا نصیر الدین قاسمی نے نماز کی ترتیب کے لیۓ رہنمائی کی۔  اس موقع پر جن تنظیموں نے احتجاج کیا اور اعلانات کیۓ ان میں ایکتا سنگھٹنا جلگاؤں ، اسلامک یوتھ فیڈریشن ، الخیر ٹرسٹ ، وحدت اسلامی ، ملک فاؤنڈیشن ، جلگاؤں ضلع منیار برادری ، اقصیٰ بوائز نے شرکت کی اور مختلف نعرے لگا کر وقف ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کیا۔عید گاہ میدان میں   ہزاروں فرزندان توحید نے نماز ادا جن میں خاص طور پر سابق ڈپٹی میئر عبدالکریم سالار ، این سی پی کے اعجاز ملک ، عید گاہ ٹرسٹ کے صدر عبدالوہاب ملک ، ٹرسٹ کے سابق جنرل سکریٹری فاروق شیخ ، کل جماعتی کونسل کے صدر سید چاند ، وحدت اسلامی کے عتیق شیخ ، سماجی کارکن ایڈوکیٹ سلیم خان ،مرکز کے طاہر شیخ ، حارث سید،عیدگاہ ٹرسٹ کے خازن اشفاق باغبان ، امجد پٹھان ، ٹرسٹ کے رکن ذکی پٹیل، ابراہیم کھاٹک ، حافظ عبدالرحیم پٹیل ، رزاق پٹیل ، ریڈکراس کے غنی میمن ، طیب شیخ اور عمر شیخ وغیرہ اور ان کے علاوہ  معزز شہریان  نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی۔محکمہ پولیس کی جانب سے حفاظت کے بہتر انتظامات کیۓ گیۓ تھے۔قومی شاہ راہ اور شہر کے راستوں کے آمد و رفت کے انتظامات میں محکمہ کا شہریان نے بھی تعاون کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages