src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مسجد دھماکے کے ملزمان کے خلاف مکوکا، یو اے پی اے یا این ایس اے کے تحت کاروائی کی جائے : ایکتا سنگھٹنا اور مسلم کمیونٹی کا مطالبہ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 2 اپریل، 2025

مسجد دھماکے کے ملزمان کے خلاف مکوکا، یو اے پی اے یا این ایس اے کے تحت کاروائی کی جائے : ایکتا سنگھٹنا اور مسلم کمیونٹی کا مطالبہ

مسجد دھماکے کے ملزمان کے خلاف مکوکا، یو اے پی اے یا این ایس اے کے تحت کاروائی کی جائے : ایکتا سنگھٹنا اور مسلم کمیونٹی کا مطالبہ  








جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) ضلع بیڈ میں اردھ ماگلہ مسجد دھماکہ کے دو ملزمان کو گرفتار کرکے رجسٹر نمبر 108/25 مورخہ٣٠ ضلع پولیس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ UAPA، MACOCA یا NSA کے تحت ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے کا مطالبہ کیا جارہا ہے چونکہ ملزمان نے امن عامہ میں خلل ڈالا  ہے، اس لیے ان کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ 1980 کے تحت کارروائی کی جانی چاہیے۔ دہشت گردی کے خلاف یو اے پی اے کے تحت کارروائی کی جائے، یہی نہیں، شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے منظم جرائم کے ذریعے دہشت گردانہ کارروائیاں کی ہیں، اس لیے  مہاراشٹر حکومت کے  1999 کے مہاراشٹر آرگنائزڈ کرائم پریوینشن ایکٹ (مکوکا) نافذ کیا ہے، اس قانون کے تحت ان ملزمان کے خلاف کارروائی کرنا ضروری ہے۔  اسی طرح سے جس طرح سے ناگپور فسادات کے ملزم کے یہاں بلڈوزر کاروائی کی گئی اسی طرح ان پر بھی کاروائی کی جائے ساتھ ہی پولیس کی ذمہ داریاں اور فرائض بھی ذات پات  سے بالاتر ہے، اس لیے جلگاؤں ڈسٹرکٹ ایکتا سنگھٹنا  اور مسلم کمیونٹی نے اپنے اپنے میمورنڈم کے ذریعے معزز وزیر اعلیٰ سے  مطالبہ کیا ہے کہ وہ راجدھرم کی پیروی کریں اور قانون کے مطابق ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے۔اس شکایت کی کاپیاں مہاراشٹر اقلیتی کمیشن کے چیئرپرسن اور مہاراشٹر انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن کے ساتھ ساتھ اقلیتی امور کے وزیر، مہاراشٹرا ریاست، ریاست مہاراشٹر کے پولیس ڈائریکٹر جنرل، پولیس سپرنٹنڈنٹ بیڈ، نیز چیف منسٹر کے سکریٹریٹ روم جلگاؤں،  پولیس انسپکٹر، ضلع پیٹھ پولیس اسٹیشن کے علاوہ ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جلگاؤں انسپکٹر، کو بھی دی گئی ہے۔



شکایتی مکتوب  پر دستخط 



لوک سنگھرش مورچہ کی پرتیبھا شندے، شیتکری سنگھٹنا کے سچن ڈھانڈے، ساودا کے سابق نائب صدر سید اصغر، گڈو ممبر، اسلم خان اور شمس الدین (ساودا)، مفتی خالد، فاروق شیخ، مولانا عبدالرحیم پٹیل ، انیس شاہ، ندیم ملک، مظہر پٹھان، متین پٹیل، عارف دیش مکھ، طاہر شیخ، سید چاند، سلیم انعامدار، نجم الدین شیخ، عمران شیخ، سعید شیخ، ابو رفیع، عقیل شیخ، سمیر پٹیل، جاوید شیخ، عبدالرزاق شیخ، عبدالغفار شیخ، عبدالغفور شیخ تو دوسرے میمورنڈم پر مسلم کمیونٹی کے سید ایاز علی ،الحاج خالد بابا باغبان ، جمیل شیخ ،محمد شفیع،سید عمر،ذیشان حسین، شاہر تیلی،وغیرہ کے دستخط تھے 

شکایتی کی درخواست کی بلند خوانی "شکایتی  درخواست کی ذکی پٹیل نے بلند خوانی کی تو فاروق شیخ نے تجزیہ پیش کیا۔ پرتیبھا تائی شندے نے کارروائی کا مطالبہ کیا۔

شکایت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو پیش کی گئی وفد نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گجیندر پاٹولے کو شکایتی مکتوب پیش کیا، جس نے وفد کو یقین دلایا کہ مکتوب  وزیر اعلیٰ کے دفتر کاروائی کے لیے بھیجا جائے گا۔"

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages