ایس آئی او جلگاؤں کا فلسطین کے حق میں یکجہتی کا مظاہرہ۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) فلسطین کی آزادی اور فلسطین میں عدل و انصاف کا قیام دنیا کے تمام انصاف پسند انسانوں کی ذمے داری ہے۔ دنیا بھر کے تمام حریت پسند انسانوں کو چاہیے کہ وہ فلسطین کی آزادی کو اپنا مشن قرار دے کر اس کے لیے جد وجہد کریں۔ فلسطین کی آزادی کے بغیر اس دنیا کو آزاد نہیں مانا جا سکتا ہے۔وطن عزیڑ کو طویل جد وجہد کے بعد آزادی ملی۔ ہندوستانیوں کو آزادی کی قدر معلوم ہے۔ وطن عزیز نے ہمیشہ فلسطین کی آزادی کی حمایت کی ہے۔ آج بھی ہر ہندوستانی کا فرض ہے کہ وہ فلسطین کی آزادی کی جد وجہد کا ساتھ دے۔
الحمدللہ اسی سلسلے میں ایس آئی او جلگاؤں سٹی نے اہل فلسطین سے محبت و یکجھتی کے لے عالمی یوم القدس ( رمضان المبارک کا آخری جمعہ) کی مناسبت سے شہر جلگاؤں میں جمعہ کی نماز کے بعد پلے کارڈ لگا کر اہل فلسطین کے حق میں یکجھتی کا مظاہرہ کیا ۔۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں