مرتل میں مسجد کے قریب مورتی نصب کرنے سے کشیدگی، جمعیت علماء جالنہ نے پولیس سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات کی
جالنہ: مرتل تعلقہ بھوکردن میں پچھلے دنوں وہاں کی مسجد سے قریب چند فرقہ پرستوں نے بغیر پرمیشن کے نصب کردی جس کی وجہ سے مسلم سماج میں تشویش پائی جارہی ہے ان لوگوں نے علاقہ کے پولس محکمہ کےاہل کاروں سے شکایت درج کروائی لیکن کوئی اس سلسلے میں کاروائی نہیں کی گئ مجبوراً آج 27 - فروری کو جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ کے ذمّہ داروں کے ساتھ مرتل کے لوگوں نے ایس پی آفس میں ایڈیشنل ایس پی ایوش نوپانی سے ملاقات کی اور ان کے سامنے مکمل تفصیلات رکھیں نوپانی صاحب کو بتایا گیاکہ مسجد سے قریب ناجائز طریقہ سے شیواجی مہاراج کی مورتی بٹھانے سے مسلمانوں میں بیچینی کا ماحول ہے اس کی وجہ سے حالات خراب ہوسکتے ہیں نیز اس سے پہلے بھی یہ حرکت کی گئی تھی اس وقت کے پی آئی نے اس پر ایکشن لیا تھا نیز اس وقت ان لوگوں نے تحریری طور پر وعدہ کیا تھا کہ آئیندہ اس طرح کی حرکت نہیں کریں گے وہ تحریر بھی ابھی موجود ہے
مولانا سہیل ندوی نائب صدر جمعیت علماء ارشد مدنی مرہٹواڑہ نے کہاکہ پچھلے پندرہ دن میں بھوکردن تعلقہ پاردھ ، داناپور مرتل میں دو تین اس قسم کے واقعات ہوچکے ہیں جو پولس محکمہ اور ہم سب کے لیۓ پریشانی وفکرمندی کا باعث ہے ، نیز رمضان المبارک بھی شروع ہورہے ہیں اس مبارک مہینے میں بھی ایسے ناخوشگوار واقعات نہ اس کی جانب توجہ دی جائے،
مزید مرتل کے لوگوں نے یہ کہا کہ شیواجی مہاراج کی مورتی چوک میں نصب کی جاتی ہے تو ہم سب اس میں شریکِ رہیں گے،
اس پر ایڈیشنل ایس پی ایوش نوپانی نے جمعیت علماء کے وفد کی غور سے بات سنی اور بروقت تعلقہ بھوکردن پی آئی سے بات کی اور ایکشن اور مناسب کارروائی کی ہدایت دی اور مرتل کے لوگوں اور جمعیت علماء کے وفد کواطمینان دلایا کہ تحقیق کے ساتھ ایکشن بھی لیں گے ،
اس وفد میں مولانا سیّد نصراللہ حسینی ندوی صدر جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ ، مولانا عیسیٰ خان کاشفی خازن جمعیت علماء مرہٹواڑہ ، محمد افتخار الدین نائب صدر جمعیت علماء ضلع جالنہ ، حافظ عبد السلام قریشی نائب صدر جمعیت علماء شہر جالنہ ، ایوب خاں جنرل سیکرٹری ، محمد اکرم قریشی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء تعلقہ بھوکردن، شیخ لطیف شیخ گلزار مرتل، معین شاہ بشیر شاہ، عمران رسول شیخ ،اسمعیل عبدل پٹھان ،شیخ محمد شیخ روشن ،یونس شبیر شیخ ، شکیل عبدل پٹھان ،افسر شیخ ،عظیم کڑو شاہ، آصف مستان شاہ، شیخ رسول شیخ یاسین ،شکیل شیخ ابراہیم ، شیخ رشید، شیخ معین شیخ دگڑو وغیرہ تھے ایسی خبر محمد ایوب خاں جنرل سیکرٹری جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ نے اپنی پریس ریلیز کے ذریعہ دی ہے ،
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں