ہزار کھولی (باغبان جماعت خانہ نور باغ چوک) میں چھ روزہ نماز تراویح کا انعقاد
جو حضرات سفری مجبوریوں کی وجہ سے ایک مقام پر رہ کر نماز تراویح میں پورا قرآن نہیں سن سکتے ،یا ایک سے زائد قرآن سننے کا ذوق رکھتے ہیں ،ان کی سہولت کے لیے باغبان جماعت خانہ(نور باغ چوک ہزار کھولی) میں چھ روزہ نماز تراویح کا نظم کیا گیا ہے ، نماز تراویح کی امامت حسب معمول
مفتی محمد عامر یاسین ملی صاحب
فرمائیں گے ، گزارش ہے کہ گھر سے وضو کر کے وقت مقررہ پر تشریف لائیں ،اور اہتمام کے ساتھ نماز تراویح میں شرکت کریں ،نیز تکمیل قرآن کے بعد بھی پورا مہینہ نماز تراویح کا اہتمام کرنے کا پختہ عزم کریں ۔
عشاء کی جماعت کا وقت ساڑھے آٹھ بجے طے کیا گیا ہے ،جو حضرات قریب کی مساجد میں اول وقت میں عشاء کی نماز ادا کرسکتے ہوں وہ مساجد میں عشاء کی نماز پڑھ کر تشریف لائیں ۔
نوٹ: جن حضرات کو اس طرح کی کوئی مجبوری نہ ہو وہ اپنے محلے کی مساجد میں نماز تراویح ادا کریں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں