مالیگاؤں : مدرسہ حجن زیب النساء کا اولین سالانہ جلسہ و تقسیم انعامات
مالیگاؤں : کل بروز جمعرات مورخہ 20 فروری کو مدرسہ حجن زیب النساء محمد شاکر للبنات میں پہلا سالانہ جلسہ طالبات و خواتین و تقسیم انعامات منعقد کیا گیا. واضح رہے کہ مدرسہ حجن زیب النساء محمد شاکر نے سنی دعوت اسلامی کے زیر نگرانی اپنا اولین سال مکمل کیا ہے. درے گاؤں میں مدرسہ حجن زیب النساء محمد شاکر کی گلی, پاسبان کالونی میں تقریب کا آغاز حجن قیصر شبیر شاکر کی زیر سر پرستی میں بعد نماز عصر ہوا. یہ جلسہ فریدہ عبدالرشید شاکر کی زیر صدارت پایۂ تکمیل کو پہنچا. جب کہ نظامت کے فرائض عالمہ قاریہ زہری صباء آفرین صاحبہ ( معلمہ مدرسہ هذا) نے انجام دیئے. مقرر خصوصی عالمہ قاریہ نجمی اقراء ذرین صاحبہ نے شبیر شاکر سر اور نگراں زویا ثاقب شیخ, فردوس فیصل, وفا ناہید خیال اثر اور نور السحر عبدالله انصاری کا شکریہ ادا کیا. محترمہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ درے گاؤں جیسے علاقے میں قائم اس مدرسے میں بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین میں بھی دینی بیداری پیدا کی جارہی ہیں. جس سے علاقے کی بہت ساری خواتین مستفید ہورہی ہیں. نہ صرف قرآن پڑھنے کے علاوہ ان خواتین نے اسٹیج پر کلام الہی بھی سنایا. جس کا سہرا مدسہ ہذا کے روح رواں شبیر شاکر سر کو جاتا ہے. آپ نے مزید کہا کہ تعلیم کو عام کرو اور ساتھ ہنرمندی سے لیس ہونے کی تلقین کی . ہنرمندی جیسے کمپیوٹر, سلائی اور مہندی کلاس کا انتظام مدرسہ زیب النساء محمد شاکر میں پہلے سے موجود ہیں. لہذا اپنی بچیوں اور گھر کی خواتین کو دینی تعلیم کے ساتھ ہنر مند بنانے کے لئے مدرسہ ہذا میں داخل کرائیں.
مدرسے کی بچیوں نے مظاہرہ, مکالمہ, والدین کے حقوق, شوہر کے حقوق نعت پاک اور ایکشن پیش کرکے سامعین کا دل موہ لیا. سامعین نے مدرسے کی طالبات کی خوب پذیرائی کی, داد و تحسین کے ساتھ انعامات کی بارش کیں. جس وقت یہ ننھی ننھی معصوم کلیاں اسٹیج پر پرفارم کررہی تھی تب ایسا لگ تھا کہ جنت سے پریاں اتر آئی ہیں. بلاشبہ بچیوں کی یہ کارکردگی ان کی معلمہ کی بہترین تربیت اور کاوش کا نتیجہ تھی. اس کے علاوہ مدرسہ ہذا میں وہ خواتین جو قرآن پاک پڑھنے محروم ہیں مدرسے نے ایسی خواتین پر بھی خاص توجہ مرکوز کی ہیں اور ان خواتین کو قرآن پاک پڑھانے کا بیڑہ اٹھایا ہے. سب سے بڑی مسرت کی بات یہ ہے کہ ان خواتین نے سورہ اور تلاوت کلام پاک سناکر سامعین کو ایک پیغام دیا ہے کہ پڑھائی اور خاص طور سے دینی تعلیم کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے.
مهمانان کرام میں عالمه قاریہ ذکیه زرین صاحبه, عالمه و قاریه شکیله نسرین صاحبه, عالمه قاریه پروین عنبر صاحبه, عالمه قاریه عفت فاطمه صاحبه, عالمه قاریہ عرشیه کوثر صاحبه, عالمه قاریہ نجمی اقراء قادری صاحبه, زاہدہ بانو صاحبہ نے اپنی شرکت سے تقریب کو رونق بخشی. تقسیم انعامات کے بعد فہیمینہ آپا نے دعا فرمائی. بعد سلام یہ پررونق تقریب رات 11 بجے اختتام پذیر ہوئی.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں