راویر شہر میں جی این آر ایف غریب نواز ریلیف فاؤنڈشن کا "منشیات مخالف مہم" کے تحت پروگرام
جلگاؤں( عقیل خان بیاولی) معاشرے میں منشیات اور لت کے بڑھتے ہوئے مسائل کے پیش نظر دعوت اسلامی ہند کا فلاحی شعبہ GNRF غریب نواز ریلیف فاؤنڈیشن قومی سطح پر منشیات کی لت کے خلاف "Say No To Drugs" نام سے ایک مہم چلا رہا ہے جو معاشرے کے تمام طبقات میں بیداری اور یکجہتی کو بڑھانے کی ایک اہم کوشش ہے، تاکہ منشیات کے خلاف ایک مضبوط لڑائی لڑی جا سکے۔ اس مہم کے تحت راویر شہر میں 26 فروری کو مولانا آزاد گیٹ کے قریب بنڈو چوک میں ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں GNRF ممبئی ریجن کے ذمہ دار پروفیسر عارف عطاری نے منشیات کے معاشرے پر ہونے والے منفی اثرات کی طرف توجہ دلائی اور اس مہلک بیماری سے بچنے اور بچانے کے طریقے ایک بڑے سکرین پر ویڈیو اور پی پی ٹی کے ذریعے سے بتائیں۔ پروگرام میں عوام نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی موصوف نے عوام سے گذارش کی کہ ہم سب ملکر منشیات کے خلاف اس مہم میں GNRF کا ساتھ دے تاکہ ہم معاشرے کو صحت مند بنا سکے وہی دعوتِ اسلامی ہند کے قومی رُکن حاجی سلیم عطا ری نے بتایا کہ دعوتِ اسلامی ہند کے تحت پورے ملک میں سینکڑوں مقامات پر رمضان المبارک کا ایک ماہ اور آخر عشرے کا تربیتی اعتکاف ہونے جا رہا ہے جو علم دین سیکھنے کا بہترین ذریعہ ہے ساتھ ہی موصوف نے یہ بھی اپیل کی کہ ہم سب ملکر دعوتِ اسلامی انڈیا کا ساتھ دے جو 80 سے زائد شعبوں میں دینی خدمات انجام دے رہی ہے پروگرام کو کامیاب بنانے میں مولانا شاہد مدنی مولانا کمال مدنی کامل رضوی ضیاء الدین عطاری عبدالخالد عطاری،عبدالصمد عطاری نے کوشش کی ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں