ایم ٹی پی اردو ہائی اسکول پالدھی میں دھم جماعت کے لئے الوداعی جلسہ و تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ۔
مدیحہ عقیل و محمد زید بنے اسٹوڈنٹس آف دی ایئر
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) دھرن گاؤں تعلقہ کے چھوٹے سے قصبے پالدھی میں واقع محمد طاہر پٹنی اردو ہائی اسکول میں دھم جماعت کے طلباء و طالبات کے لئے پر وقار الوداعی تقریب کا انعقاد انجمن خدمت خلق جلگاؤں کے نائب صدر الحاج عبدالمجید سیٹھ زکریا کی صدارت میں منعقد ہوا۔آغاز نہم جماعت کے طالب علم التمش وسیم پٹیل کی تلاوت قرآن سے ہوا تو نزرانہ نعت پاک اشمیرا عابد دیشمکھ نے بڑے ہی دلکش انداز میں پیش ۔ثمرین کلیم خان نے روداد نیز تقریب کے اغراض ومقاصد پیش کۓ، طلبہ و طالبات نے مادر علمی اور اساتذہ کرام سے متعلق بہت ہی جذباتی انداز میں اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر دہم جماعت کی طالبہ مدیحہ عقیل دیش مکھ اور طالب علم محمد زید شیخ الفیروز کو ان کی ہمہ جہت کارگزاریوں کے پیش نظر *ڈاکٹر مرحوم امان اللہ شاہ بیسٹ اسٹوڈنٹس آف ائیر ٹرافی* سے نوازا گیا۔مہمانان خصوصی موظف صدر مدرس مشتاق کریمی حاجی انصار کبیر بھوساول ، مکند سپکالے، ایڈوکیٹ سلیم خان جواں سال خادم ملت عبید میمن نے اظہار خیال فرماتے ہوئے خوب سے خوب تر بننے سے متعلق رہنمائی کی۔صدارتی خطبہ میں الحاج عبدالمجید سیٹھ زکریا نے طلباء وطالبات کو دل لگا کر پڑھائی کرنے اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے کی تلقین کی۔ گزشتہ تعلیمی سال ایس ایس سی امتحان میں کامیاب ہونے والے اولین ۳ طلبہ کو *بیبا ٹرافی* سے نوازا گیا۔اسی کے ساتھ رواں تعلیمی سال ۲۰۲۵ میں ایس ایس سی بورڈ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طالب علم کو اپنی طرف سے نقد روپیوں کا انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔اظہار تشکر اور امتحان سے متعلق رہنمائی صدر مدرس سعید شاہ نے کی اس موقع پر مہمانان خصوصی خالد بابا باغبان (صدر انجمن خدمت خلق) ،زاہد بھائی شاہ، ( معاون سیکریٹری), آف شاہ ،عقیل خان، عارف صاحب، موجود تھے۔ عقیل عزیز ، نعیم بسم اللّہ روبینہ رسول خان ،وسیم فاروق زرین عقیل خان،چراغ قاضی اور ظہور دیش پانڈے نے صدر مدرس سعید شاہ کی زیر قیادت کامیابی کے لیے محنت کی۔ نظامت صابر مصطفیٰ آبادی نے کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں