جلگاؤں ضلع فٹ بال ٹیم ریاستی سطح کے مقابلوں کے لیے روانہ
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) اتھروا تیواری کپتان تو تابش خان نائب کپتان ویسٹرن انڈیا فٹ بال ایسوسی ایشن یعنی مہاراشٹر اسٹیٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ریاستی سطح کا بین ضلعی انڈر 15 لڑکوں کا فٹ بال ٹورنامنٹ 5 نومبر سے شرپور کے مکیش آر پٹیل ہائی اسکول کے میدان میں شروع ہوا ہے اور آج جلگاؤں ضلع کی ٹیم کو منتخب کرکے نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا گیا۔
جلگاؤں ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سکریٹری فاروق شیخ کی قیادت اور عبدالمحسن کی رہنمائی میں آکاش کامبلے، وسیم شیخ، ہمالی بورولے اور کلدیپ پاٹل نے ٹیم کے انتخاب کااعلان کیا۔
وسیم شیخ املنر کو ٹیم مینیجر تو جلگاؤں کے آکاش کامبلے کو کوچ منتخب کیا گیا۔
منتخب ٹیم
گول کیپر:-
ہرش لوہٹے، سیف شیخ
ڈیفینڈر
تابش خان، یوگندھر لکھوٹ، تنیش پوار، مناو ٹیکوانی، راحیل شیخ، ابوبکر شیخ
مڈفیلڈر
اتھروا تیواری، وپل بھارمبے، ہومیش تھاپا، پھالگن راولکر، کارتک پاٹل، سوہم بینڈالے
اظہر شیخ، ریان شیخ، عمر سید، آدتیہ ہنگوے۔
ریزرو کھلاڑی: جیش چاندیوال، ہیرامبا انگلے، بھاویش پاٹل، جیش چونیان
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں