سیدثمینہ کوثر سید جمشید صاحبہ کو نیشنل بیسٹ ٹیچر ایوارڈ تفویض کیا گیا.
قومی اُردوشکشک کرمچاری سنگھ بھارت کی جانب سے چوتھے قومی کنونیشن کے موقع سے تعلیم کے فروغ اور نئی نسلوں کی تربیت کیلئے مرکزی و ریاستی حکومتوں کی جانب سے متعین شدہ ضوابط، اسکیموں اور سرگرمیوں میں اپنا بہترین کردار ادا کرنے والے اساتذہ کرام کو ’’نیشنل بیسٹ ٹیچر ایوارڈ‘‘ تفویض کیےگے۔ اس اعزاز کیلئے ملک کی 20سے زائد ریاستوں سے اساتذہ کو منتخب کیاگیا ہے جس کی ذمہ داری ریاستی مجلس عاملہ کو دی گئی ۔ریاست مہاراشٹر سے ریاستی صدر جناب عابد خان حمید خان کی سربراہی اور ریاستی نائب صدر امتیاز رفیق سر (مالیگاؤں) کی نگرانی میں مہاراشٹر کے 19؍اضلاع سے تقریباً سو معلم ومعلمات کو منتخب کیا اور مرکز تک راست نامزدگی کیلئے دے گئے ناموں میں سے قومی صدر جناب چودھری واصل علی گرجر صاحب نے بعض اساتذہ کو نامزد کیا اس طرح جملہ ؍اساتذہ کو مہاراشٹر سے ’’نیشنل اردو اور نیشنل بیسٹ ٹیچر ایوارڈ‘‘ تفویض کیے جائیں گے۔ جن میں شہر مالیگاؤں سے مالیگاؤں کارپوریشن کی اسکول نمبر 90 سے ثمینہ کوثر سید جمشید صاحبہ کا انتخاب کیا گیاہے واضح رہے کہ ان اساتذہ کا انتخاب مجلس عاملہ کے اراکین و طریقہ انتخاب (نومینیشن) کی بنیاد پر ہوا تھا علاوہ ازیں ریاست مہاراشٹر کے دیگر اضلاع سے بھی اساتذہ شامل ہیں.
’’نیشنل اُردو ٹیچر ایوارڈ‘‘ کی تقسیم 3 ؍نومبر 2024 بروز اتوار بمقام غالب اکیڈمی نزد درگاہ نظام الدین نئی دہلی میں عمل میں آئی۔ اس نیشنل لیول کے عظیم الشان تقریبِ تہنیت و اعزاز کی مکمل نظامت مہاراشٹر کے مالیگاؤں شہر کی تعلیمی، ادبی سماجی و ملی شخصیت جناب امتیاز رفیق سر نے کی جس توصیف ملک بھر سے آئے اساتذہ نے بالخصوص اس ضمن میں کہ مالیگاؤں کی سرزمین ادب زبان و بیان کے حوالے سے دنیائے علم و ادب میں بے نظیر ہے. تمام ہی ایوارڈ یافتگان کو قومی صدر جناب چودھری واصل علی گرجر صاحب اور تمام مرکزی مجلس عاملہ نیز مہاراشٹر کی مجلس عاملہ کی جانب سے ڈھیر ساری مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں