ایکتا سنستھا کے ذریعہ منایا گیا آئین اور شہداء خراج عقیدت کا دن : دستور ہند کی تمہیدِ کاحلف
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) یوم دستور کے موقع پر کلکٹریٹ ضلع جلگاؤں کے احاطہ میں جلگاؤں ضلع ایکتا سنگھٹنا کے زیر اہتمام دستور ہند کی تمہید پڑھیں گئ اور حلف لیا گیا۔ اس موقع پر ان شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا جو سولہ سال قبل ممبئی میں 26/11 کے بزدلانہ حملے میں مارے گئے تھے، جس میں 18 سیکیورٹی اہلکار اور 166 عام شہریان مارے گئے تھے۔
منتھر میں آئین کو پامال کیا گیا
ہندوستانی آئین کا مطلب ہندوستان کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کرنا ہے جو شہریوں کو انصاف، سچائی، آزادی، مساوات اور حقوق فراہم کرتا ہے، کیونکہ منتھر میں عدالتیں، انتظامیہ، پولیس سر عام آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہیں، ان کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تینوں پروگرام مفتی خالد کی صدارت میں کلکٹر آفس کے احاطے میں منعقد ہوئے۔ سب سے پہلے مولانا رحیم پٹیل نے تلاوت کلام پاک کی، تنظیم کے منتظم فاروق شیخ نے آئین کا دیباچہ پڑھا اور منتھر میں ہورہی ناانصافیوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے حاضرین سے آئین کے تمہید کا حلف لیا اس موقع پر مفتی خالد، مظہر پٹھان، حافظ رحیم پٹیل اور قاسم عمر نے مختصر خطاب کۓ تنظیم کے کنوینر ندیم ملک نے شکریہ ادا کیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں